وزارتِ تعلیم
آئی آئی آئی ٹی گواہاٹی نے ایک بھارت سریشٹھ بھارت مہم کے تحت ‘‘راجستھان ٹورزم اینڈ ٹریولز’’ کے موضوع پر پوسٹر بنانے کا مقابلہ منعقد کرکے ای بی ایس بی کے جذبے کو برقرار رکھا ہے
لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن ہونے والے اس مقابلےمیں طلبا نے اپنے گھروں سے شرکت کی
Posted On:
12 MAY 2020 6:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 مئی، 2020، ہمارے قوم کی کثرت میں وحدت کے جذبے کو فروغ دینے کی خاطر حکومت ایک بھارت سریشٹھ بھارت مہم چلا رہی ہے۔ایچ آر ڈی کی وزارت ای بی ایس بی مہم کے لیے نوڈل وزارت کے تحت کام کر رہی ہے۔ یہ مہم بہت سی دیگر ساتھی وزارتوں اور ریاستوں کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے۔کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجودمہم کی رفتار کو جاری رکھنے کے لیے گواہاٹی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے حال ہی پوسٹر بنانے کا ایک مقابلہ منعقد کیا تھا۔ طلبا سے کہا گیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں سے آن لائن ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کریں۔
مقابلے کا موضوع تھا ‘‘راجستھان ٹورزم اینڈ ٹریولز’’
کووڈ-19 کی وجہ سے اس ادارے کی سرگرمیوں میں رکاوٹ پڑ گئی کیونکہ طلبا، عملے کے افراد اور بہت سے اساتذہ نے کیمپس خالی کردیا۔ ای بی بی ایس سے متعلق آئی آئی ٹی جی کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوگئی البتہ آئی آئی آئی ٹی جی نے ای بی ایس بی کے سلسلے میں اپریل کا ماہانہ پروگرام یکم مئی 2020 کو منعقد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔آئی آئی آئی ٹی جی نے ای بی ایس بی کے بینر تلے پروگرام منعقد کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس کا مقصدریاست راجستھان کے بارے میں معلومات کو طلبا کے مابین فروغ دینا ہے۔
آئی آئی آئی ٹی گواہاٹی کے کالرو لٹریری کلب کے طلبا اس مقابلے کو منعقد کرنے میں آگے رہے۔دونوں محترمہ میگھنا سنگھ اور محترمہ پرینکا کماری، پہلے سال کے بی ٹیک کے طلبا اور کلب کے ایک سرگرم ممبر نے آن لائن مقابلے کے انعقاد میں تعاون کیا۔ پوسٹر بنانے کا یہ مقابلہ دو زمروں میں منعقد کیا گیا تھا یعنی ڈیجیٹل اور ہاتھ سے پوسٹر بنانے کا زمرہ۔کل ملاکر 14 طلبا نے پورے ملک سے اپنے گھروں سے اس مقابلے میں شرکت کی۔9 طلبا نے ڈیجیٹل زمرے میں حصہ لیا جبکہ 5 کا تعلق ہاتھ سے پوسٹر بنانے کے زمرے سے تھا۔
جن طلبا نے ڈیجیٹل پوسٹر بنانے کے زمرے میں شرکت کی وہ ہیں، اتک ، کے این، جی پرانے، پرینکا کماری، امتیش کمار، گرنور سنگھ، پریام راج، ریچا، سائی کمار مینڈھا اور اتکرش کمار ۔ ہاتھ سے پوسٹر بنانے کے زمروں میں شرکت کرنے والوں میں جے پوجیتا، روہت جین،سینتانی دتّا، جیشو یادو اور انانیا شامل تھے۔ ڈیجیٹل اور ہاتھ سے بنائے ہوئے پوسٹروں کی جانچ، اس کے ڈیزائن، اس میں شامل اجزا اور تخلیق نیز اس کے اصلی ہونے کی بنیاد پر کی گئی۔ ادارے کو بہت اچھے پوسٹر وصول ہوئے تھے۔ سبھی طلبا نے سخت محنت کی تھی اور شاندار پوسٹر بنائے تھے۔ جس میں راجستھان اور اس کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا تھا۔
ڈیجیٹل پوسٹر کے زمرے میں اتک کمیلیشور داس پہلے نمبر پر آئے۔ جی پرنے دوسرے نمبر پر اور پرینکا کماری تیسرے نمبر پر آئیں۔ ہاتھ سے پوسٹر بنانے کے زمرے میں جدی پنیتا پہلے نمبر اور روہت جین دوسرے نمبر پر آئے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2477
(Release ID: 1623540)
Visitor Counter : 212