وزارت خزانہ
2024 کے 6.18 فیصد سرکاری حصص کی فروخت (نئے سرے سے اجرأ) کےلیے نیلامی، 2033 کے 7.57 فیصد سرکاری حصص کی فروخت (نئے سرے سے اجرأ) کے لیے نیلامی اور 2050 کے 7.16 فیصد کے سرکاری حصص کی فروخت (نئے سرے سے اجرأ) کی نیلامی
प्रविष्टि तिथि:
11 MAY 2020 7:56PM by National
نئی دہلی، 11 مئی 2020 / حکومت ہند نے مندرجہ ذیل کی فروخت (اجرأ / نئے سرے سے اجرأ) کا اعلان کیا ہے: (i) قیمت کی بنیاد پر بولی کے ذریعے12 ہزار کروڑ روپے (معمولی ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے چھ اعشاریہ ایک آٹھ سرکاری اسٹاک 2024؛ (ii) قیمت کی بنیاد پر بولی کے ذریعے 11 ہزار کروڑ روپے (معمولی ) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے ساتھ اعشاریہ پانچ ساتھ فیصد سرکاری اسٹاک 2033؛ (iii) قیمت پر مبنی بولی کے ذریعے 7 ہزار کروڑ روپے (معمولی ) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے حکومت کا 7 اعشاریہ ایک چھ فیصد اسٹاک 2050۔ حکومت کو اختیار ہوگا کہ وہ مندرجہ بالا سکیورٹیز میں سے ایک یا ایک سے زیادہ کے لیے دو - دوہزار کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس برقرار رکھے۔ یہ نیلامی کثیر قیمتی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے کی جائے گی۔ یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا کے ممبئی ، فورٹ کے ممبئی دفتر کے ذریعے 15 مئی 2020 (جمعہ کو ) کی جائے گی۔
اسٹاک کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا 5 فیصد حصہ اہل افراد اور اداروں کو سرکاری تمسکات کی بولی میں غیر مقابلہ جاتی بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق الاٹ کیے جائیں گے۔
نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں ہی طرح کی بولیاں بھارتیہ ریزرو بینک کے کور بینکنگ سولیوشن (ای- کوبیر) نظام میں الیکٹرانک شکل میں 15 مئی 2020 کو داخل کی جائیں۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے 10 سے گیارہ بجے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جا ئیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 15 مئی 2020 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو رقم کی ادائیگی 18 مئی 2020 (پیر) کو کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 2455
(रिलीज़ आईडी: 1623247)
आगंतुक पटल : 141