زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

لاک ڈاؤن کے دوران دالوں اورتلہن کی وصولی متبادل نہیں


موسم گرما کی فصلوں کے لیے بوائی کے علاقے میں خاطر خواہ کا اضافہ ہوا

ربیع کے موسم 2020-21کے دوران 241 ایل ایم ٹی سے زیادہ گیہوں آیا جس میں سے 233 ایل ایم ٹی سے خرید لیا گیا

Posted On: 10 MAY 2020 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 مئی، 2020،         بھارت سرکار کے زراعت ، تعاون اور کسانوں کی فلاح وبہبود کا محکمہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کھیتوں میں کسانوں اور آب پاشی کی سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ اب تک کی صورت حال اس طرح ہے:

1۔ این اے ایف ڈی کے ذریعے لاک ڈاؤن کے دوران فصلوں کی وصولی کی صورتحال

  • نو ریاستوں سے  2.74 لاکھ ایم ٹی گرام (چنا) وصول کیا گیا ہے۔ ان ریاستوں میں آندھراپردیش، تلنگانہ، کرناٹک، راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، اترپردیش اور ہریانہ شامل ہیں۔
  • پانچ ریاستوں سے 3.40 لاکھ ایم ٹی سرسوں حاصل کی گئی ہے جن میں راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش، گجرات اور ہریانہ کی ریاستیں شامل ہیں۔
  • تلنگانہ سے ایک ہزار 700 ایم ٹی سورج مکھی کا پھول حاصل کیا ہے۔
  • آٹھ ریاستوں سے 1.71 لاکھ ایم ٹی تور حاصل کی گئی ہے۔ ان ریاستوں میں تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھراپردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، گجرات اور اڈیشہ شامل ہیں۔

2۔ گرمیوں کی فصلوں کے دوران بوائی کا علاقہ

  • چاول: گرمی کی فصل کے دوران تقریباً 34.87 لاکھ ہیکٹئرز رقبہ  میں چاول کی کاشت کی گئی جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 25.29 لاکھ ہیکٹئرس میں کاشت کی گئی تھی۔
  • دالیں: تقریباً 10.37 لاکھ ہیکٹئرزرقبے میں  دالوں کی کاشت کی گئی جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 5.92 لاکھ ہیکٹئرز میں دالوں کی بوائی کی گئی تھی۔
  • موٹے اناج: تقریباً 9.57 لاکھ ہیکٹئرز رقبے میں موٹے اناج ک کاشت کی گئی جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 6.20 لاکھ ہیکٹئرز رقبے پر کاشت کی گئی تھی۔
  • تلہن: تقریباً 9.17 لاکھ ہیکٹئرز رقبے پر تلہن کی بوائی کی گئی جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 7.09 لاکھ ٹن ہیکٹئر رقبے پر بوائی کی گئی تھی۔

3۔ ربیع کے مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس)2020-21 میں کل ملاکر 241.36 لاکھ ایم ٹی گیہوں ایف سی آئی میں پہنچا جس میں سے 235.51 لاکھ ایم ٹی گیہوں کی خرید لیا گیا۔

4۔ ربیع کے موسم 2020-21 میں ربیع کی دالوں اور تلہن کے لیے گیارہ ریاستوں میں کل ملاکر 3206 وصولی کے مخصوص مراکز دستیاب ہیں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2418



(Release ID: 1622933) Visitor Counter : 148