سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

شمال مشرق کے مغربی کناروں پر پھولوں والے پودوں کے فروغ کے مطالع سے پودوں کے تحفظ میں پٹھاروں کی اہمیت

Posted On: 06 MAY 2020 6:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  06  مئی 2020  / پنے کے،  اگھرکر تحقیقی ادارے کے سائنسدانوں نے جو ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک خود مختار ادارہ ہے  شمال مشرقی کناروں پر اُگنے والے پودوں کے اعداد و شمار تیار کیے ہیں۔  جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگلات کے علاوہ پٹھاروں کو بھی شمال مشرقی گھاٹ کے تحفظ کے لیے ترجیح دی جانی چاہیے۔ 

پٹھار اور چٹانیں ختم ہوتی ہوئی قسموں کا تحفظ کرتی ہیں لہذا پودوں کے تحفظ میں ان کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے ۔ 

ڈاکٹر مندر دتار اور ڈاکٹر رتیش کمار چودھری کی قیادت میں اے آر آئی کی ٹیم نے ایک بین الاقوامی جریدے سائیٹو ٹیکسا میں ایک مقالہ شائع کیا ہے۔ انہوں نے یہ مقالہ شمال مغربی کناروں پر اس بات کی پوری تحقیقات کے بعد شائع کیا ہے کہ محدود علاقے میں اگنے والے پودوں کی 181 قسموں کی تازہ ترین فہرست تیار کی جائے۔

انہیں یہ پتا چلا ہے کہ  پودوں کی ختم ہونے والی زیادہ تر اقسام تھیروفائٹس ہے جو اپنی زندگی کا دائرہ مانسون کی مختصر مدت میں پورا کر لیتے ہیں۔

بھارت کے مغربی کنارے دنیا میں حیاتیات کی تنوع  کے ہاٹ اسپاٹس میں سے ایک ہاٹ اسپاٹس ہیں جہاں پہاڑوں کے سلسلے میں ان پودوں کو پنپنے کا ماحول ملتا ہے۔ اس حیاتیاتی تنوع کے  ہات اسپاٹ کا شمالی حصہ جس میں کونکن خطہ بھی شامل ہے وہ خا طر خواہ اپنے جنوبی اور وسطی خطوں سے بالکل الگ ہے جس کی وجہ ان علاقوں کا خشک موسم ہے۔

شمال مغربی کنارے کی جغرافیائی قابل ذکر خاص بات یہ ہے کہ یہاں پٹھار اور چٹانیں ہیں۔ جہاں جنگلات سے ہٹ کر پودوں کی ختم ہونے والی زیادہ سے زیادہ اقسام م وجود ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I8NH.jpg

 

اربٹیلون راناڈے ، شمال مغربی کنارے پر محدود علاقے میں اگنے والے پودے کی ایک قسم ، جو تشویش ناک طور پر ختم ہونے کے در پے ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

 

U - 2333



(Release ID: 1621865) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil