وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے 15واں ویبینار "بروشر سے آگے پنجاب" کا انعقاد کیا؛ یہ ویبینار دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت منعقد کیا گیا

Posted On: 06 MAY 2020 8:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  06  مئی 2020  / بہت سی سیاحتی جگہیں کافی زیادہ قابل دید ہوتی ہیں اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جو ریاستی خطے سے باہر ہوتی ہیں اور ان کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔ سیاحت کی وزارت کا دیکھ اپنا دیش ویبینار  05 مئی 2020 کو منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا بروشر سے آگے پنجاب۔ اس ویبینار میں اس کے موضوع کے ساتھ پوری طرح انصاف کیا گیا۔

جو دو سڑکیں الگ الگ راستوں پر جا رہی ہوتی ہیں اور ان میں سے ایک پر کم سفر کیا جاتا ہے اس کی وجہ سے دنیا میں فرق پیدا ہوتا ہے۔ لہذا جب ہم سفر میں کم استعمال ہونے والی سڑک کا استعمال شروع کر دیتے ہیں تو ہم انتہائی درجے کی خوبصورتی سے دوچار ہوتے ہیں۔ ہمیں اندیکھی جگہوں ، انسنی چیزوں کا تجربہ ہوتا ہے۔ یہ ویبینار پنجاب کی ایسے ہی کم مقبول  جگہوں کے بارے میں تھا جہاں سیاح بہت کم تعداد میں جاتے ہیں۔ 

یہ ویبینار محترمہ شلپا سرما نے پیش کیا۔ جو اس ویبینار کی بانی ہیں لیکن فی الحال اس سے الگ ہیں۔ اس ویبینار کو پیش کرنے میں محترمہ پونیت اندر کور سدھو نے بھی  حصہ لیا جو  سفر ناموں کی مصنف ہیں  اور کھانوں کی نقاد ہیں ۔ ان دونوں ہی شخصیتوں نے پنجاب کے تین علاقوں ماجھا، دوابا اور مالوا کو اجاگر کیا۔ اس پرزینٹیشن میں پنجاب کی ثقافت اور عمارتی وراثت کی تفصیل بتائی گئی جس کی اہمیت یہ ہے کہ ان وراثتی باقیات کی خاصیت یہ ہے کہ ان کا تعلق ہڑپہ  عہد ،  بودھ مقدثات، افغانستان کے ذریعے چھوڑے گئے سنگ میل اور مغل دور کی نشانیوں سے ہے۔  اس ویبینار کو پیش کرنے والوں نے ماضی کے پنجاب کے رجواڑوں ، برطانوی دور کی چھاؤنیوں ، شہیدوں کی یادگاروں ، عقیدت کی جگہوں اور متحرک تہواروں کی کہانیاں بھی بیان کیں۔

پریزینٹرز نے مختلف شہروں اور گھر میں ہی رہنے کے تصور کی  بات کی جس سے مقامی لوگوں ، ان کی ثقافت ، ان کے کھانوں اور ان کی مقامی خاصیتوں کا ذکر کیا جس سے ان سیاحوں کو پنجاب کے ماحول کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی۔   پرزینٹیشن میں لوہڑی، بسنت پنچمی، ہولی، بیساکھی، تیج ، دیوالی اور دنیا کے قدیم ترین میوزک فیسٹیول ہری ولبھ سنگیت سمیلن کی باتیں بھی بتائی گئیں۔ 

ویبینارس کے اجلاس اب اس ویب سائٹ پر  دستیاب ہیں :

//www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured  یہ اجلاس حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے سبھی سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی دستیاب ہے۔

اگلا ویبینار 7 مئی 2020 کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا جس کا عنوان ہے گوا : ثقافت کی اہم باتیں جس میں  اس ثقافتی لین دین کے بارے میں صدیوں پرانی خاصیتوں کے بارے میں بتایا جائے گا جن کا تعلق موسیقی ، کھانے، فن تعمیر اور پینٹنگ وغیرہ سے ہے۔

https://bit.ly/2SPNo0T

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔      

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2331



(Release ID: 1621840) Visitor Counter : 128