وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے دیکھو اپنا دیش ،لوگو ڈیزائن مقابلے کا آغاز کیا


دیکھو اپنا دیش، لوگو مقابلہ جیتنے والے کو ہندوستان میں کسی بھی جگہ گھومنے کے لیے 2سے 6 دن کے لیے5 راتوں کا ہولی ڈے پیکیج ملے گا

Posted On: 06 MAY 2020 8:35PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت نے مائی جی او وی پلیٹ فارم پر دیکھو اپنا دیش، لوگو ڈیزائن مقابلے کا آغاز کیا ہے۔ اِس مقابلے کا مقصد ملک کے شہریوں کے اختراعی نظریات معلوم کرنے کے لیے دیکھو اپنا دیش مہم کے لیے لوگوں کو تیار کروانا ہے۔

دیکھو اپنا دیش سیاحت کی وزارت کا ایک پہل ہے، جو مائی جی او وی پلیٹ فارم پر ایک تقریب کے دوران عزم کا ارادہ ظاہر کرکے جس کا آغاز 24جنوری 2020 کو اڈیشہ کے کونارک میں سیاحت کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کے ذریعہ کیاگیا تھا۔ سیاحت کی وزارت کی یہ پہل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کے مطابق ہے جو انہوں نے 15 اگست 2019 کو لال قلعہ کی فصیل سے کی تھی اور اپنی تقریر میں اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہر شہری سے کہا تھا کہ وہ 2022 تک کم سے کم 15 تاریخی مقامات دیکھنے جائیں، تاکہ ہندوستان میں گھریلو سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ اس کا مقصد سیاحوں کی دلچسپی کے مقامات پر سیاحوں کی آمد ورفت کی رفتار میں اضافہ ہوسکے ، جس سے مقامی معیشت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے۔

لاک ڈان کے بعد جیسے ہی عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے کامیابی حاصل کرلی جائے گی تو اِس بات پر عام اتفاق رائے ہے اور یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ گھریلو سیاحت بین الاقوامی سیاحتی مقابلے میں تیزی سے آگے بڑھے گی۔ گھریلو سیاحت کی صلاحیت پر توجہ دیتے ہوئے ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے گھریلو سیاحت پر توجہ دیتے ہوئے سبھی ہم وطنوں کی اپنے ملک کی کھوج کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اپنی سرحدوں کے اندر ایک بہت ضروری بریک لینا ہندوستان کی جیت کی حکمت عملی ہوگی۔

لاک ڈان کی مدت کے دوران سیاحت کی وزارت صنعت اور اپنے ناظرین کے ساتھ اپنی جاری مشغولیت کے حصے کے طور پر دیکھو اپنا دیش کے مجموعی موضوع پر ویبینارس کا اہتمام کررہی ہے۔ اِس ویبینار سیریز کا مقصد ہندوستان کے مختلف سیاحتی مقامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کم مقبول تاریخی مقامات اور بہت کم مقبول مقامات کے بارے میں بھی لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔

دیکھو اپنا دیش لوگو ڈیزائن مقابلہ سرگرمی مائی جی او وی پر براہ راست ہے اور اس کا لنک یہ ہے۔

https://www.mygov.in/task/dekho-apna-desh-logo-design-contest/

دیکھو اپنا دیش لوگو مقابلہ جیتنے والے کو ہندوستان میں کسی بھی جگہ کے لیے دو سے چھ دن کے لیے پانچ راتوں کا ہولی ڈے پیکیج ملے گا۔ مقابلے کے اصول اور شرطیں مائی جی او وی ڈاٹ ان پر دستیاب ہیں۔

............................................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-2330


(Release ID: 1621820) Visitor Counter : 239