بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب اروند کمار شرما نےبہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 MAY 2020 7:39PM by PIB Delhi
جناب اروند کمار شرما (آئی اے ایس) نے آج بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت کے سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جنگی پیمانے پر اپنے کاموں کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے وزارت کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی اور ضروری معاملات بالخصوص کووڈ-19 کے اثرات پر بات چیت کی۔ جناب شرما نے اس بات پر زور دیا کہ سماج اور معیشت کیلئے ایم ایس ایم ای سیکٹر نہایت ہی اہم ہے۔ اپنی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے بعد ہمیں ایم ایس ایم ای میں سے عالمی چمپئن کمپنیاں قائم کرنے کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس تقرری سے پہلے جناب شرما وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں ایڈیشنل سکریٹر ی کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ گجرات کیڈر کے 1988 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔
جنا ب شرما نے گجرات سرکار میں فیلڈ اور پالیسی سطح سمیت مختلف عہدوں پر بھی کام کیا ہے اور انہیں انضباطی اور ترقیاتی ایڈمنسٹریشن ،آفات کے بندوبست ، کارپوریٹ مینجمنٹ ، صنعتی / سرمایہ کاری فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے پورٹ فولیو کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 2209
(Release ID: 1620329)
Visitor Counter : 186