بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے بی پی گلوبل کو ریلائنس بی پی موبیلیٹی لمیٹیڈ (آر بی پی ایم ایل) کے مجوزہ 49 فیصد حصص حاصل کرنے منظوری دی

Posted On: 30 APR 2020 8:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30  اپریل  2020 / بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے  مسابقتی قانون 2002 کی شق 31(1) کے تحت بی پی گلوبل انویسٹمنٹ لمیٹڈ (بی پی گلوبل) اور  ریلائنس بی پی موبیلیٹی لمیٹڈ (آر بی پی ایم ایل) کے درمیان مجوزہ اشتراک کو منظوری دی۔ 

مجوزہ اشتراک کا تعلق مندرجہ ذیل سے ہے:

  1. ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ  (آر آئی ایل) کے آر بی پی ایم ایل اور اس کے گروپ کی ملکیت ، کام کاج اور بھارت میں پیٹرولیم خردہ اور ان سرگرمیوں  سے متعلق پوری انڈرٹیکنگ کو منتقلی کچھ ہوائی اڈوں کی جگہوں پر (جو فی الحال آر آئی ایل کی ملکیت اور استعمال میں ہے ) ؛ اور
  2.  بی پی گلوبل کے مجوزہ  49 فیصد حصص کا حصول اور آر آئی ایل سے آر بی پی ایم ایل کے موجودہ حصص کا حصول کر کے آر بی پی ایم ایل کے ووٹنگ حقوق ۔

بی پی گلوبل  ایک سرمایہ حاصل کرنے والی کمپنی ہے جس کے پاس ذیلی اور متعلقہ کمپنیوں کے حصص ہوتے ہیں۔ فی الحال یہ بھارت میں کوئی تاجرانہ کام کاج نہیں کرتی۔

آر بی پی ایم ایل کوئی بھی تاجرانہ سرگرمیاں  انجام نہیں دیتی ، اسی کے کے مطابق  وہ بھارت یا دنیا میں کہیں اور تاجرانہ سرگرمیوں کی حامل نہیں ہے  ، البتہ مجوزہ اشتراک کے بعد یہ اپنی تاجرانہ سرگرمیاں شروع کرے گی جنھیں آر آئی ایل اور اس کی گروپ کمپنیوں کے ذریعے (جیساکہ اوپر بتایا گیا ہے) یہ سرگرمیاں  آر بی پی ایم ایل کو منتقل کر دی جائیں گی۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2166



(Release ID: 1620319) Visitor Counter : 101