سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی آئی ایم اے پی کی جڑی بوٹیوں سے تیار مصنوعات چھوت سے بچنے کے لئے قوت مدافعت میں اضافہ کرسکتی ہیں

Posted On: 26 APR 2020 6:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،26؍اپریل2020: طبی اور خوشبو جاتی پودوں سے متعلق مرکزی ادارہ(سی آئی ایم اے پی)، لکھنؤ کے محققین نے ایسی دو سائنٹفک طورپر  مصدقہ جڑی بوٹیوں پر مبنی مصنوعات وضع کی ہے، جو انسانی جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ کرسکتی ہیں اور عام طورپر کورونا وائرس کے لاحق ہونے کی شکل میں آنے والی سوکھی خانسی کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

سی آئی ایم اے پی  سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کی کونسل(سی ایس آئی آر) کی ایک ذیلی تجربہ گاہ ہے، اس تجربہ گاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو جڑی بوٹیوں پر مبنی مصنوعات ‘سی آئی ایم-پوشاک’ اور ہربل کف سیرپ کو صنعتکاروں اور اسٹارٹ اَپ کمپنیوں کو منتقل کردیا جائے۔ ان دونوں مصنوعات کو انسان کی قوت مدافعت کو فروغ دینے والی مصنوعات پایاگیا ہے۔پورانو، اشوگندھا، مولیٹھی، ہرر، بہیدا اور ستوار کے مرکبات سمیت بارہ  قابل قدر جڑی بوٹیوں  کو ان ادویہ کی تیاری میں استعمال کیاگیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H0P7.jpg

 

ادارہ ان جڑی بوٹیوں پر مبنی مصنوعات کے لئے اپنی پائلٹ سہولتیں فراہم کرے گا۔ یہ سہولتیں صنعت کاروں اور اسٹارٹ اَپ کو ٹکنالوجی کی منتقلی سے متعلق مفاہمتی عرض داشت پر دستخط کے بعد ہی فراہم کی جائیں گی۔ اس امر کاانکشاف سی آئی ایم اے پی کے ڈائریکٹر پربودھ کے تریویدی نے کیا ہے۔ پائلٹ پلانٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے اور کوالٹی کنٹرول کا ایک سیل بھی یہاں موجود ہے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 2077)



(Release ID: 1618671) Visitor Counter : 136