سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
نہایت درخشاں انفجاری ستارہ سپرنووا کے تیزی سے دھماکے اور آہستہ آہستہ زوال پذیر ہونے کی تحقیق
Posted On:
23 APR 2020 2:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی 23 اپریل : محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی ( ڈی ایس ٹی ) حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار تحقیقی ادارہ آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسیز (اے آر آئی ای ایس ) میں محققین نے پتہ لگایا ہے کہ ایس این 2010 کے ڈی ایک نہایت درخشاں انفجاری ستارہ سپر نووا دھماکہ کے دوران کثیر مقداد میں کمیت کے ساتھ ساتھ نیکل کے اخراج کے ساتھ باہر آتا ہے جو کہ عام طور پر ٹوٹ کر گرنے والے انفجاری ستارہ سپر نووا کی صورت میں دیکھے جانے والی مقدار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
سپر نووا ایک طرح کا پر جوش دھماکہ ہے جہاں بڑے پیمانے پر ستاروں کا بنیادی حصہ (ہمارے سورج کی کمیت کے چند بار ) دھماکے کے تباہ کن مرحلے پر جاتا ہے جس سے بڑے مقدار میں توانائی باہر نکلتی ہے۔ یہ واقعات ہمارے اپنے نظام شمسی سے بہت دوری سے نظر آتے ہیں۔ نہایت چمکدار سپر نووا ایک خاص قسم کے فلکی دھماکے ہیں جو معیاری سپر نووا کے مقابلے میں دس یا اس سے زیادہ مرتبہ توانائی آؤٹ پٹ رکھتے ہیں ۔
سائنسدانوں نے کہا ہے کہ نہایت نمکدار سپر نووا یس این 2010 کے ڈی واضح کرتا ہے کہ متعلقہ ستارے کا ارتقا معمول کے سپر نووا کے ممکنہ دھماکے کے مقابلے میں مختلف ہے۔ نہایت تیز رفتاری کے ساتھ اس کا دھماکہ ہوا لیکن اسی اقسام کے دیگر سپر نووا کے مقابلے آہستہ آہستہ زوال پذیر ہوا۔
ایس این 2010 کے ڈی نامی نہایت درخشاں سپر نووا تقریباً 1.5 گیگا لائٹ سال کے فاصلے پر ہے جس کی دریافت روبوٹک آپٹیکل ٹرانزئینٹ سرچ ایکسپریمینٹ( روٹےتھرڈ بی ) ٹیلی اسکوپ نے 14 نومبر 2010 کو امریکہ میں کیا تھا۔
پروفیسر کارل اکرلوف( یونیورسٹی آف مجیگان ، این آربر)، پروفیسر جے کریگ ویلر( یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن )، پروفیسر جوسیف ونکو (یونیورسٹی آف سینریڈ ، ہنگری) اور ٹیم کے دیگر ممبران کے اشتراک و تعاون سے ڈاکٹر ایس بی پانڈے کے تھت اے آر آئی اے ایس نینی تال میں کام کرنے والے ایک پی ایچ ڈی طالب علم امت کمار کی سربراہی میں ایسٹروفیکل جرنل نامی جریدے میں شائع ہونے والے اس تحقیقی مضمون میں معروف طبیعیات اور مجوزہ طریقوں کی روشنی میں اس انتہائی درخشاں سپر نووا ایس این 2010 کے ڈی سے متعلق تمام امور کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کے مشاہدات سے پتہ چلتا ہے کہ گردش اور دھاتی پن جیسے پیرامیٹرس فلکی دھماکوں میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور کہکشاں میں تنوع ماحولیات کے ممکنہ موجودہ دھماکے کی بہت سی قسمیں ہیں ۔
شکل-1:
سپر نووا دھماکے کی وضاحت کرتا ہوا ایک علامتی کارٹون(شکریہ کے ساتھ یہ کارٹون https://www.ecomagazine.com/news/science/cosmic-energy-from-supernovae-may-have-wiped-out-large-ocean-animals-study-suggests)سے ماخوذ ہے۔)
شکل -2:
[Publication: Astrophysical Journal, volume 892 March 2020,
https://iopscience.iop.org/article/10.3847/1538-4357/ab737b/pdf).
Amit Kumar (amit@aries.res.in, 7015907061) and Dr. S. B. Pandey (shashi@aries.res.in, 9557470888) can be contacted for further details.]
***************
م ن۔م ع ۔ت ع
U: 2003
(Release ID: 1618073)
Visitor Counter : 203