امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کے 20 دنوں کے دوران ایک ہزار ٹرین بھرا ہوا سامان پہنچایا ہے

Posted On: 13 APR 2020 9:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13,- اپریل 2020/ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) نے 24 مارچ 2020 سے لاک ڈاؤن کے دوران ایک ہزار سے زیادہ  ٹرین بھرا سامان (ریکس)لے جاکر جن میں تقریباً تین ملین  میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) اناج شامل تھا، اپنی جگہ پہنچاکر  ایک نمایاں  کارنامہ انجام دیا ہے۔  اس نے اسی مدت کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں  تقریباً 950 ریکس (تقریباً 2.7 ایم ایم ٹی)  سامان کی اترائی  بھی  کی ہے۔ اوسطاً ایف سی آئی لاک ڈاؤن کے آغاز سے  اب تک روزانہ  تقریباً تین لاکھ میٹرک ٹن (پچاس کلو گرام کے  تقریباً 60 لاکھ  تھیلے ) لادنے اتارنے کا کام  انجام دےرہی ہے جو کہ اس کے معمول کے اوسط سے  دو گنا ہے۔

ایف سی آئی  نے ملک گیر  لاک ڈاؤن  کے بعد سے ریاستی حکومتوں کو تقریباً 5.9 ایم ایم ٹی غذائی اناج  مختلف اسکیموں کے تحت پہنچایا ہے۔ ان میں  پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی اے اے وائی) کے تحت  تقریباً دو ایم ایم ٹی  اناج بھی شامل ہے۔  جس کا  یومیہ اوسط   2.95 لاکھ ایم ٹی  ہوتا ہے۔  ایف سی آئی  کی پوری ورک فورس  ملک کے  ہر حصہ میں جن میں  انڈومان نکو بار ، لکش دیپ  ، لیہہ  اور اروناچل پردیش کے  دور دراز کے علاقے بھی شامل ہیں،  ہفتے کے ساتوں دنوں میں 24 گھنٹے کام کررہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ  ٹرانسپورٹ کی مشترکہ  کارروائیاں چلائی جائیں اور   تقریباً 6 لاکھ میٹر ک ٹن (50 کلو گرام کے  تقریباً 1.2 کروڑ تھیلے) اناج  یومیہ  بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچایا جائے۔  این ایف ایس اے  کو معمول کا اسٹاک اور اضافہ شدہ  ضرورت کےمطابق  اناج پہنچانے کے ساتھ  ایف سی آئی  اس  بات کو بھی یقینی بنا رہی ہے  کہ غیر سرکاری تنظیموں اور  فلاحی تنظیموں کو اسٹاک فراہم  کئے جائیں۔  یہ  غیر سرکاری تنظیمیں  اور فلاحی تنظیمیں  کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے خوراک کی قلت کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لئے  رعایتی دروں پر  راحتی سامان مہیا کرارہی ہیں۔

***

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1689


(Release ID: 1614293) Visitor Counter : 191