وزارتِ تعلیم

نوول کورونا  وائرس کی روشنی میں کئے جانے والے احتیاطی  اقدام

Posted On: 19 MAR 2020 4:17PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،19 مارچ / یونیورسٹی  گرانٹس کمیشن ( یو جی سی  ) نوویل کورونا  وائرس  ( کووڈ – 19 ) کی وباء کے پیش نظر  کئے جانے والے احتیاطی  اقدامات  کے سلسلہ میں یونیورسٹیوں  اور ان سے   ملحق  کالجوں  کے لئے وقتاً فوقتاً ( 5 مارچ اور 14 مارچ ، 2020 ء ) کو مشاورتیں  جاری کی ہیں ۔

          مزید براں ، فروغ انسانی وسائل  کی وزارت کے سکریٹری ، اعلیٰ تعلیم سے 18 مارچ ، 2020 ء کو مذکورہ  حوالہ  کے تعلق سے ایک مراسلہ  موصول ہوا تھا  ، جس میں کووڈ – 19 کی وجہ سے  پیدا شدہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اداروں   کے ذریعہ کی جانے والی معقول  احتیاطی  تدابیر کا ذکر کیا گیا تھا ۔ اس مراسلہ  میں تمام یونیورسٹیوں  سے  درج ذیل  احتیاطی  تدابیر  اپنانے کی اپیل کی گئی ہے :

  1. تمام یونیورسٹیوں میں منعقد ہونے والے امتحانات  کے پروگرام  31 مارچ ، 2020 ء کے بعد ری شیڈول کئے جائیں ۔
  2. پرچوں کی جانچ  کے پروگرام کو 31 مارچ ، 2020 ء  کے بعد ری شیڈول  کیا جائے  ۔
  3. تمام تعلیمی ادارے ، الیکٹرانک  ذرائع سے طلباء  اور اساتذہ  کے ساتھ لگاتار  رابطہ  میں رہیں اور انہیں حالات سے پوری طرح باخبر رکھیں  تاکہ  طلباء  ، اساتذہ اور  والدین میں کسی قسم  کی پریشانی نہ رہے ۔
  4. تمام تعلیمی ادارے  ہیلپ  لائن نمبر / ای میل کا اعلان کریں ، جس کے ذریعہ وہ اپنے سوالات  کے جواب  حاصل کر سکیں ۔

 

تمام یونیورسٹیوں  اور کالجوں سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ طلباء ، والدین  ، اساتذہ  اور عملے سے  نہ گبھرانے اور کووڈ – 19 کے مقابلہ  کے لئے احتیاطی تدابیر  کرنے کا مشورہ دینے کو کہا  ہے ۔

 

 

( م ن ۔     ش س ۔   ع ا  )    

U. No. 1356


(Release ID: 1607236) Visitor Counter : 129