وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے وشاکھا پٹنم میں کوارنٹائن کیمپ (الگ تھلگ رکھنے) کی سہولت قائم کی

Posted On: 18 MAR 2020 10:40PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 19 مارچ / کورونا وائرس کا قومی سطح پر مل کر مقابلہ کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے آنے والے بھارتی شہریوں کے لئے ایسٹرن نیول کمانڈ (ای این سی) میں آئی این ایس  وشاکھا پٹنم کے مقام پر ایک کوارنٹائن کیمپ (الگ تھلگ) کی سہولت قائم کی ہے۔

            تمام مناسب سہولیات اور دیگر انتظامات سے آراستہ یہ کیمپ تقریباً 200 لوگوں کو رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند سے جاری پروٹو کول کے مطابق بحریہ کے عملے اور ایسٹرن نیول کمانڈ کے طبی ماہرین کے ذریعہ کووڈ۔ 19 سے متاثرہ ممالک سے لائے گئے ان افراد کی گہری نگرانی کی جائے گی تاکہ انہیں ایک دوسرے سے دور رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

            احتیاطی تدابیر کے پیش نظر، ان لائے گئے افراد کو 14دن کے لئے الگ تھلگ رکھا جائے گا۔ ایسٹرن نیول کمانڈ، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اور متاثرہ ممالک سے لائے گئے ان افراد کی پیشگی احتیاطی دیکھ بھال کو یقینی بنائے کے لئے ریاستی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے صحت سے متعلق اہلکاروں کے ساتھ سرگرم تعاون کر رہا ہے۔

            حکومت ہند کورونا وائرس کووڈ۔ 19 کی پھیل رہی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ بھارت کے عوام کے مثبت اور سرگرم تعاون کے باعث ہم ملک میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے قابل ہو سکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U. 1325ٰ

 



(Release ID: 1607113) Visitor Counter : 80