ریلوے کی وزارت
ریلوے ، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام زون میں تیاریوں کا جائزہ لیا
بھارتیہ ریلوے نے سریع الحرکت کووڈ-19 ٹیم تشکیل دی
آن لائن ڈیش بورڈ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حقیقی نگرانی کے لئے کام کرنے لگے ہیں
Posted On:
18 MAR 2020 2:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،18؍مارچ2020:بھارتیہ ریلوے نے، جو ملک میں سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کی سہولت ہے، ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے لئے کئی سرگرم اقدامات کئے ہیں۔ریلوے، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ریلوے میں جاری کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے اور اس سلسلے میں بھارتی ریلوے کی تیاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں ریلوے بورڈ کے چیئر مین ، ریلوے بورڈ کے ارکان کے علاوہ ریلوے کے جنرل منیجروں اور تمام زونز کے ڈویژنل منیجروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔
ریلوے بورڈ کے چیئر مین وزیر موصوف کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کی جانے والی قومی کوششوں کے طورپر ریلوے کے ذریعے کئے گئے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا۔ان اقدامات میں مندرج ذیل شامل ہیں:
- ریلوے کی تمام ٹرینوں اور اسٹیشن کے احاطوں میں صفائی ستھرائی میں اضافہ کرتے ہوئے تمام ریلوے نیٹ ورک میں قرنطینہ کی سہولیات کا قیام ۔
- صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، عملے اور تربیت کے محکمے کے ذریعے سماجی طورپر دوری بنائے رکھنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، انفیکشن سے متعلق احتیاطی اقدامات اور وائرس کو پھیلنے سے بچانے کے لئے دیگر اقدامات سے متعلق جاری مختلف ہدایات کی تشہیر۔
- ریاستی حکومتوں کی ساجھے داری میں مختلف اسٹیشنوں پر امدادی ڈیسک قائم کی جارہی ہیں۔
- ٹرینوں کے تمام ڈبوں ، بیت الخلاء، پینٹری کار اور مسافروں کے اکٹھا ہونے کے مقامات کی صفائی ستھرائی کے اقدامات پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے اور ٹرینوں ، پلیٹ فارم اور دفاتر میں ہاتھ دھونے کے لئے پانی اور دیگر سازو سامان کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
- بڑے اجتماع پر مبنی میٹنگوں، تربیت اور کانفرنس وغیرہ پر پابندی لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
- اسکریننگ ، صفائی ستھرائی کرنے والے عملے کے افراد کے لئے محفوظ ملبوسات وغیرہ کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
- ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں پی اے سسٹم پر مسلسل اس طرح کے اعلانات کئے جارہے ہیں، جن سے عوام کو اس صورت میں کرنے اور نہ کرنے والے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا جارہا ہے۔ جیسے بار بار ہاتھ دھونا، سماجی طورپر فاصلہ بنائے رکھنا، چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ڈھکنا اور بخار کی صورت میں احتیاط برتنا (جیسے سفر نہ کرنا اور فوری طورپر ڈاکٹر دکھانا)اور ریلوے کے احاطے میں نہ تھوکنا وغیرہ شامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام فریقوں کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کووڈ -19کے پھیلنے کے پیش نظر ریلوے اسٹیشنوں پر غیر ضروری بھیڑ سے گریز کیا جائے۔اس بات کا مشورہ دیا گیا ہے کہ ڈویژنل ریلوے منیجر ، ریلوے اسٹیشنوں کی صورتحال کا جائزہ لے کر جہاں ضروری سمجھیں، پلیٹ کے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر 50 روپے تک کرسکتے ہیں، تاکہ پلیٹ فارم پر بھیڑ کو روکا جاسکے۔
وزیر موصوف نے بھارتی ریلوے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے تمام متعلقہ لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں اور جب تک اس وباء سے جیت حاصل نہیں ہوتی اس کے خلاف لڑائی جاری رکھیں۔ انہوں نے بھارتی ریلوے کے ملازمین کی سخت محنت کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ستائش سے بھی انہیں مطلع کیا۔ وزیر موصوف نے خاص طورپر ہدایت دی کہ اس محاذ پر لڑنے کے لئے مندرجہ ذیل مزید اقدامات کی مسلسل نگرانی کیا جانا چاہئے:
- مختلف ژونل ریلوے اور وزارت کے عہدیداروں کے درمیان بہتر تال میل کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ کی تشکیل۔ اس ڈیش بورڈ کے ذریعے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے روز مرہ کی تیاریوں اور ان کی پیش رفت پر آن لائن نگرانی کی جائے گی۔
- ریلوے بورڈ کے 6ایگزیکٹو ڈائریکٹروں پر مبنی کووڈ-19 سے متعلق سریع الحرکت ٹیم کی تشکیل ، تاکہ تمام زون میں بھارتی ریلوے کی کوششوں میں تال میل قائم کیا جاسکے۔ہر زون سے ایک ایک نوڈل افسر کووڈ -19 سے نمٹنے کی تیاریوں کے اقدامات میں تال میل کے لئے رابطے کے طورپر کام کریں گے۔
- مسافروں کو یہ ہدایت جاری کی جائیں گی کہ وہ غیر ضروری سفر سے بچیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب وہ سفر کریں تو انہیں بخار نہیں ہوناچاہئے۔ اگر کہیں سفر شروع کرتے وقت کسی مسافر کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ اسے بخار ہے تو وہ طبی سہولیات کے لئے ریلوے کے عملے سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
مذکورہ بالا سرگرمیوں پر عمل درآمدکی پورے بھارتی ریلوے میں نگرانی کی جارہی ہے۔
*************
(U: 1306)
(Release ID: 1606935)
Visitor Counter : 114