سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی ایچ  بی ٹی  کے سائنسدانوں نے نیا سینٹائزر  تیار کیا ہے


اس ہینڈ سینٹائزر میں قدرتی خوشبوؤں ، چائے کے سرگرم اجزا اور الکحل   کا استعمال ، عالمی صحت تنظیم( ڈبلیو ایچ  او ) کے رہنما خطوط کے مطابق کیا گیا ہے

Posted On: 18 MAR 2020 10:44AM by PIB Delhi

نئی  دہلی  18 مارچ 2020 ۔ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے  اس کی روک تھام سے متعلق  اقدامات کی بڑھتی ہوئی اطلاعات   کے دوران سینٹائزر جیسی مصنوعات کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور مارکیٹ میں  بہت سی نقلی مصنوعات  بھی فروخت کی جارہی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر ہماچل پردیش کے علاقے پالم پور میں  قائم  ہمالین  بایوریسورس   ٹکنالوجی  ( سی ایس آئی آر – آئی ایچ  بی ٹی ) کے  سی ایس آئی آر ادارے کے سائنسدانوں نے ایک نیا ہینڈ سینٹائزر تیار کیا ہے۔

          آئی ایچ  بی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ  اس  ہینڈ سینٹائزر میں عالمی  تنظیم صحت  ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط  کے مطابق  قدرتی خوشبوؤں ،  چائے کے سرگرم اجزا اور الکحل  کا استعمال  کیا گیا ہے۔ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس ہینڈ سینٹائزر میں  پیرابینز  ،  ٹرکلوسین  ،  مصنوعی خوشبو کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012BFQ.jpg

یہ ٹکنالوجی  پالم پور میں قائم کمپنی میسرز اے بی سائنٹفک سولیوشنز  کو ،اس  نوتیار شدہ ہینڈ سینٹائزر کی تجارتی  پیداوار کے لئے   منتقل کردی گئی ۔ اس سلسلے میں ہمالین بایو ریسورس ٹکنالوجی  کے  سی ایس آئی آر ادرے  ( سی ایس آئی آر – آئی ایچ بی ٹی ) اور کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پردستخط  کئے گئے۔

     یہ کمپنی اپنے طور پر ایک مضبوط عالمی سطح  کے مارکیٹنگ نیٹ ورک کی حامل ہے اور اس ہینڈ سینٹائزر کی تجارتی  پیداوار  کے لئے  پالم پور میں  ایک فیکٹری قائم کرے گی۔ یہ کمپنی ان ہینڈ سینٹائزر  کی مارکیٹنگ  پورے ملک کے سبھی بڑے شہروں  میں  بھی کرے گی۔

     ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ مارکیٹ میں  ہینڈ سینٹائزر کی مانگ میں اچانک اضافے کی وجہ سے اس کی من مانی قیمت حاصل کی جارہی ہے۔ صحیح ہینڈ سینٹائزر کی مانگ میں   حالیہ اضافے کے پیش نظر یہ ہینڈ سینٹائزر  مناسب وقت پر تیار کرلیا گیا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1300


(Release ID: 1606878) Visitor Counter : 112