امور داخلہ کی وزارت
داخلہ سکریٹری نے نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور میانمار سے متصل سرحدی ریاستوں کے ساتھ کورونا وائرس کے خطرات کے تعلق سے تیاریوں کا جائزہ لیا
Posted On:
17 MAR 2020 5:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍مارچ : داخلہ سکریٹری جناب اجے بھلہ نے نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور میانمار کے سرحدوں سے متصل ریاستوں کو لاحق کورونا وائرس کے خطرات کے مقابلے کی تیاریوں کی سطح کا جائزہ لیا۔ داخلہ سکریٹری نے اترپردیش، اتراکھنڈ، بہار، مغربی بنگال، سکم، آسام، ارونا چل پردیش، میزورم، منی پور، تریپورہ، ناگالینڈ اورمیزورم ریاست کے چیف سکریٹریوں ؍ ایڈیشنل چیف سکریٹریوں اور ڈی جی پی ؍ ایڈیشنل ڈی جی پی کے علاوہ بارڈر مینجمنٹ کے سکریٹری، بی ایس ایف اور ایس ایس بی کے ڈائرکٹر جنرل اور آسام رائفلس کے ڈائرکٹر جنرل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی وساطت سے میٹنگ کی۔
ریاستوں نے بتایا کہ مختلف ٹرانزٹ پوائنٹ پر ڈاکٹروں کے ذریعہ پابندی سے اسکریننگ کی جا رہی ہے اور گرام سبھاؤں کی وساطت سے وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے تئیں سرحدی علاقوں میں رہنے والی آبادی کو حساس بنایا جا رہا ہے۔
داخلہ سکریٹری نے تمام افسران سے مطلوبہ ٹیسٹنگ کٹوں اور دیگر طبی آلات کے ساتھ ڈاکٹروں کی 24 گھنٹہ تعیناتی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ بغیر کسی کوتاہی کے صد فیصد اسکریننگ کی جا سکے۔
****************
م ن۔ ش س۔ ک ا
U: 1284
(Release ID: 1606833)
Visitor Counter : 231