ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے 2020 سیزن کے لئے ناریل کے لئےکم از کم امدادی قیمت کو منظوری دی
Posted On:
13 MAR 2020 4:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ نے 2020 سیزن کے لئے ناریل کے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو منظوری دے دی ہے۔
پسائی والے ناریل کی صاف ستھری اوسط کوالٹی(ایف اے کیو) کے لئے ایم ایس پی کو 2020 سیزن کے لئے بڑھاکر 9960 روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے جبکہ 2019 میں یہ 9521 روپے فی کوئنٹل تھی۔2020 سیزن کے لئے سوکھے ناریل کی ایم ایس پی کو بڑھاکر 10300 روپے فی کوئنٹل کردیا گیا جبکہ 2019 میں یہ 9920 روپے فی کوئنٹل تھی۔ اس سے پسائی والےناریل کےمعاملے میں 439 روپے فی کوئنٹل اور سوکھےناریل کے معاملے میں 380 روپے فی کوئنٹل کا فائدہ ہوگا۔
یہ اقدام کل ہند سطح پر پیدا وار کی اوسط لاگت پر پسائی والے ناریل کے لئے 50 فی صد اور سوکھے ناریل کے لئے 55 فی صد منافع کو یقینی بنانے کے لئےکیاگیا ہے۔
یہ منظوری زرعی لاگتوں اور قیمتوں سے متعلق کمیشن (سی اے سی پی) کی سفارشات کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
2020 کے سیزن کے لئے ناریل کی ایم سی میں یہ اضافہ کل ہند سطح پر پیداوار کی اوسط لاگت کے کم از کم ڈیڑھ گنا سطح پر ایم ایس پی مقرر کرنے کے اصول کے مطابق کیا گیا ہے، جس کا اعلان حکومت نے بجٹ 19-2018 میں کیا تھا۔
اس سے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا بنانے کو ممکن بنانے کی سمت میں ایک اہم اور ترقی پسند اقدام کے طور پر کم از کم پچاس فی صد منافع کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ناریل اگانے والی ریاستوں نے ایم ایس پی میں امدادی قیمت کو نافذ کرنے کے سلسلہ میں نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (نیفیڈ) اور نیشنل کوآپریٹیو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این سی سی ایف) مرکزی نوڈل ایجنسیوں کی طرح کام کرتی رہیں گی۔
گزشتہ سال جب تمل ناڈو میں قیمتوں میں گراوٹ آئی تھی، تو حکومت ہند نے ایم ایس پی پر خریداری کے ذریعہ صحیح وقت پر مداخلت کی تھی۔ اس سے بازار کے حوصلو ں میں اضافہ ہوا اور ناریل کے کسانوں کو فائدہ ہوا۔
ہندستان دنیا میں ناریل کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ اگ ۔ ۔ ج۔
U- 1216
(Release ID: 1606379)
Visitor Counter : 145