عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
چار لاکھ 75 ہزار سے زیادہ خالی آسامیاں جلد پُر کی جائیں گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
12 MAR 2020 2:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12؍مارچ، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ چار لاکھ 75 ہزار سے زیادہ خالی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جو اب میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ سال 20-2019 کے دوران بھرتی کرنے والی تین ایجنسیاں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) ، اسٹاف سلیکشن کمیشن اور ریلوے بھرتی بورڈوں نے حسب ذیل عہدوں کی بھرتی کے لئے سفارشات کی ہیں۔
یو پی ایس سی
|
4,399
|
ایس ایس سی
|
13,995
|
آر آر بی
|
1,16,391
|
میزان
|
1,34,785
|
اس کے علاوہ اسٹاف سلیکشن کمیشن ، ریلوے بھرتی بورڈس ، ڈاک کے محکمے اور دفاع کی وزارت نے اضافی 341907 خالی عہدوں کو بھرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔
تمام وزارتوں ؍ حکومت ہند کے محکموں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک مقررہ وقت میں اس طرح کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے متعلقہ بھرتی ایجنسیوں یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) اور اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی) کے لئے عہدوں کی براہ راست بھرتی کے سلسلے میں خالی عہدوں کی رپورٹنگ کے لئے پیشگی کارروائی کریں۔
حال ہی میں جنوری 2020 میں تمام وزارتوں اور حکومت کے محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ وزارتوں ؍ محکموں اور اپنے منسلک دفاتر ؍ ذیلی دفاتر میں موجودہ خالی نشستوں کو پر کرنے کے لئے بر وقت کارروائی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1171
(Release ID: 1606081)
Visitor Counter : 97