کارپوریٹ امور کی وزارتت

ندھی کمپنیوں کو اپنی حیثیت کادرجہ بڑھانے /ندھی کمپنی کے طور پر اپنا اعلان کرنے کے بارے میں کمپنیوں کے ایکٹ اور ندھی ترمیمی قوانین 2019  کے مطابق فارم  این ڈی ایچ  -4 میں مرکزی حکومت کودرخواست دینی ہوگی

Posted On: 12 MAR 2020 1:29PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  12 مارچ 2020 ۔ندھی کمپنیوں کے انتظامی طریقے کو زیادہ موثر بنانے کی خاطر اور ملک کے کارپوریٹ ماحول میں  شفافیت  اور سرمایہ کار کی  دوستی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے حال ہی میں  کمپنیوں کے  ایکٹ  اور اصولو ں  کے مطابق  ندھی کے ضابطوں میں ترمیم کی ہے، جس کا اطلاق  15  اگست  2019 سے ہوگا۔

          کمپنیوں کے ایکٹ (دفعہ 406  ) کے ترمیم شدہ ضابطوں  اور ندھی  اصولوں  ( جن میں  15  اگست 2019 سے ترمیم کی گئی ہے)  کے تحت ضروری ہے کہ ندھی کمپنیوں  کو اپنی حیثیت کادرجہ بڑھانے /ندھی کمپنی کے طور پر اپنا اعلان کرنے کے بارے میں  فارم  این ڈی ایچ -4 میں  مرکزی حکومت کو درخواست دینی ہوگی۔

فارم این ڈی ایچ -4  میں درخواست دینے کے لئے نظام الاوقات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. جو کمپنیاں ندھی ترمیمی اصولوں  2019  یعنی 15 اگست  2019  کے تحت ندھی میں شامل ہوئی ہیں ، انہیں  کمپنی میں  شامل ہونے کے  ایک سال کے اندر یا ندھی ترمیمی ضابطوں یعنی 15 اگست 2019  کے  9  مہینے کے اندر ، ان میں جو بھی بعد کا ہو ،درخواست دینی ہوگی۔
  2. جو کمپنیاں  ندھی ترمیمی اصولوں  2019  یعنی 15 اگست 2019  کو یا اس کے بعد ندھی کمپنیوں  میں شامل ہوئی ہیں  ، انہیں شمولیت کی تاریخ کا ایک سال ختم ہونے کے بعد60دن کے اندر اندر درخواست دینی ہوگی۔

اگر کوئی کمپنی مندرجہ بالا مطالبات کی پابندی نہیں کرتی تو اسے فارم نمبر ایس ایچ  -7  بھرنے کی ( سرمایہ کے حصے میں کسی تبدیلی کے لئے رجسٹرار کو نوٹس دینے )  اور فارم  پی اے ایس -3  (الاٹمنٹ کی واپسی ) بھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

          ندھی  اصولوں 2014  کے مطابق  ندھی وہ کمپنی ہوتی ہے ،جو ندھی کے طور پر قائم کی گئی ہے  اور جس کا مقصد اپنے ارکان کے دوران    کفایت شعاری اور بچت کی عادت کی آبیاری کرنا ہے اور ایسی کمپنی صرف اپنے ممبروں سے ان کے باہمی فائدے کی خاطر ڈپازٹ وصول کرتی ہے اور انہیں قرضے دیتی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1169



(Release ID: 1606071) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Marathi , Hindi