صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات


کابینہ سکریٹری  نے اعلیٰ سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی  

Posted On: 10 MAR 2020 8:37PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  11 مارچ 2020 ۔کابینہ سکریٹری نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی جس میں  معلقہ وزارتوں  / محکموں کے سکریٹریوں نے شرکت کی ۔اس کا مقصد ملک میں  کووڈ-19  کے کیسوں کی صورتحال ، کا رروائیوں  ، تیاری اور بندوبست کا جائزہ لینا تھا۔

          بھارت واپس آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے  کہ وہ اپنی صحت کا بذات خود جائزہ لیں اور ان ’’ کرئیے اور نہ کرئیے‘‘  کی پابندی کریں جن کی سفارش  کی گئی ہے۔ یعنی کہ پوری دنیا میں 100سے زیادہ ملکوں  نے کووڈ-19  کے کیسوں کے بارے میں رپورٹ کی ہے اور ان ملکوں کا سفر کرنے والے یا بیرون ملک کا سفر کرنے والا کوئی بھی شخص  وہاں  اپنے قیام کے دوران یا ہوائی اڈوں  پر ٹرانزٹ کے دوران کووڈ-19 سے متاثرہ  افراد کے  رابطے میں آیا ہو۔

          ایڈوائزری میں ان لوگوں سے جنہوں نے  چین ، ہانگ کانگ ،جمہوریہ کوریا ، جاپان ، اٹلی ،تھائی لینڈ ،سنگاپور ،ایران ، ملیشیا ،فرانس ، اسپین اور جرمنی  کا سفر کیا ہو، کہا گیا ہے کہ وہ اپنی آمد کی تاریخ سے 14دن کے لئے اپنے طورپر دوسروں سے الگ تھلگ رہیں۔ ایڈوائزری میں ان کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس 14دن کی مدت کے دوران اس طرح کے ملازمین کو  گھرسے کام کرنے کی سہولت فراہم کریں ۔

          ویزا پر پابندی کے تعلق سے  ، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں  ،جنہیں  پہلے ہی ہدایات دی جاچکی ہیں، تمام باضابطہ  ویزا رکھنے والوں  ( جن میں ای –ویزا بھی شامل ہے) اور 11 مارچ 2020 سے  یا اس سے پہلے  فرانس ،جرمنی اور اسپین کے جن شہریوں کو ویزا دیا جاچکا ہے،اور جو ابھی تک بھارت میں  داخل نہیں ہوئے ہیں، ان ویزوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ تمام غیر ملکی شہریوں  کو جاری کیا گیا باضابطہ ویزا ( جس میں  ای –ویزا بھی شامل ہے) اور جن غیر ملکی شہریوں  نے  یکم  فروری  2020  کو یا اس کے بعد ان ملکوں کا دورہ کیا ہے اور وہ ابھی تک بھارت میں داخل نہیں ہوئے ہیں، ان کا ویزا بھی معطل رہے گا، جو غیر ملکی  پہلے ہی بھارت آئے ہوئے ہیں ،ان سب کا ویزا  جائز ہے اور وہ لوگ  اپنے ویزا  کی توسیع  / تبدیلی یا قونصلر  خدمات کی فراہمی کے لئے ، اگروہ ایسا کرنا چاہیں تو ای – ایف- آر –آر  -او  ماڈیول کے ذریعہ قریب ترین ایف -آر -آر –او/ایف –آر –او سے  رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں  امگریشن  کے  بیورو  ( بی او آئی ) کے ذریعہ  ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جارہا ہے۔

          اس کے علاوہ  بھارتی شہریوں  کے لئے سفرسے متعلق  جو ایڈوائزریز  پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں، ان کے تسلسل میں  بھارتی شہریوں  کو  بھرپور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  فرانس  ،اسپین  اور جرمنی کے سفر سے  گریز کریں  ۔

          ملک نے اب تک کل ملاکر کووڈ-19  کے  50  مصدقہ کیسوں کا پتہ چلا ہے۔کل اعلان شدہ  44  مثبت  کیسوں کے بعد تین  مثبت کیسوں کی اطلاع  بنگلوروسے ملی ہے ( یہ لوگ  دبئی کے راستے امریکہ گئے تھے)  ایک کیس  کی اطلاع  جوبنگلورو سے ملی ہے ، جو ہیترو  کے راستے امریکہ گیا تھا، دو مثبت کیسوں کی پونے سے (جنہوں  نے دبئی کا سفر کیا تھا) ۔ کل کیسوں میں سے تین مریضوں کو جن کی اطلاع کیرالہ سے ملی تھی،  انہیں  چھٹی دے دی گئی ہے۔ان  50  کیسوں  میں سے 34  کیس بھارتی شہریوں کے ہیں جبکہ 16اٹلی کے شہری ہیں۔ اس کے علاوہ جن دو اموات کی اطلاع  کل میڈیا کے ذریعہ  مرشدآباد اور لداخ سے ملی تھی، ان دونوں کو کووڈ -19  کے تعلق سے منفی  پایا گیا ہے۔

          ان  مثبت کیسوں کے رابطے میں آنے والے  ایک ہزار 400سے زیادہ افراد کو اب تک زیر نگرانی رکھا گیا ہے ۔ بھوٹان میں کووڈ-19  کے سلسلے میں  امریکی شہریوں سے  جو 404  بھارتی رابطے میں آئے تھے ، ان  کی نشاندہی کردی گئی ہے اور انہیں  آسام میں  نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

          اس کے علاوہ  ایران سے بچاکر نکالے گئے  58  افراد کا پہلا دستہ  آج  یہاں  پہنچ گیا۔ان میں  25  مرد ، 31  خواتین اوردو بچے شامل ہیں۔آئی اے ایف سی -17  پر واز آج صبح  نو بج کر 27  منٹ پر پہنچ  گئی ۔ان  سب لوگوں کا جائزہ لیا گیا ،جس سے پتہ چلا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1133


(Release ID: 1605925) Visitor Counter : 226


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu