پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پی ایم  یو وائی ، آزاد ہندستان میں سماجی-معاشی  تبدیلی  نیز خواتین کے تفویض اختیارات


کے بڑے محرکوں میں سے ایک ہے:دھرمیندر  پردھان

Posted On: 06 MAR 2020 1:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 6  مارچ /پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ   پردھان منتری اوجولا یوجنا  (پی ایم یو وائی)، آزاد ہندستا ن میں  خواتین کے تفویض اختیارات کے تئیں  بڑی حصولیابیوں میں سے ایک رہا ہے۔  پی ایم یو وائی  کے  موضوع پر  آج یہاں منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہم نے ایل پی کنیکشنوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ کردی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C5HS.jpg

انہوں نے کہا کہ   ایل  پی جی کنیکشنوں کا احاطہ  55 فی صد سے بڑھ  کر  97.4 فی صد ہوگیا ہے۔ اس اسکیم نے  ملک میں  خواتین کی سماجی اور معاشی تبدیلی   لانے والے   بڑے محرکوں میں سے ایک کے طور پر  کام کیا ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ   ہزاروں  گھروں میں دھوئیں کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی  صحت کو لاحق ہونے والے خطرات   کی ایک وجہ رہی ہے جسے سماج  کی غریب ترین خواتین کو محفوظ اور ماحولیات دوست    ایل پی جی ایندھن مہیا کراکر   دور کرایا گیا ہے۔  یہ مشن  اب تک  مکمل نہیں ہوا ہے۔  انہوں نے کہا کہ  طرز عمل میں  تبدیلی سے  ایندھن کی فراہمی    مزید مستحکم ہوگا اور روایتی    ایندھن سے   صاف ستھری توانائی    کی طرف منتقلی  ہوگی  ۔ یہ ہماری کچھ اہم  ترجیحات ہیں۔   انہوں نے کہا کہ ہم     سلینڈروں کو    دو بارہ بھرنے   اور  اس سلسلہ کو جاری رکھنے  کی کوشش کررہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KJFJ.jpg

 

وزیر موصوف نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی   پوری دنیا کے باعث فکر معاملہ ہے۔ اقتصادی    تفویض اختیارات  کے   اہم عنصروں میں سے ایک  توانائی  ہے۔انہوں نے  کہا کہ ہم   تمام ہندستانیوں کےلئے    توانائی کی  منصفانہ    یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔اس طرح ایل پی جی کو سماجی –معاشی تبدیلی   کا محرک ہونا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00327JI.jpg

ورکشاپ میں  پی ایم یووائی استفادہ کنندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس سلسلہ میں اپنے تجربات کا اظہار کیا کہ    انہوں نے  اپنے گھروں میں گیس چولہا  کو اپناکر  اپنی زندگی کو  کس طرح  بہتر بنایا ہے۔  ورکشاپ کا انعقاد بین الاقوامی  یوم خواتین  2020 کی تقریبات کے سلسلہ میں    کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س۔ ج۔

U- 1084



(Release ID: 1605566) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali