صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ -19 کے بارے میں تازہ معلومات : متعلقہ کیس اور بندوبست

Posted On: 05 MAR 2020 11:49AM by PIB Delhi

نئیدہلی  05مارچ 2020۔اس وقت تک ملک میں کووڈ -19  کے 29  مصدقہ کیسوں کا پتہ چل چکا ہے ، ان میں سے تین مریض ( کیرالہ سے) صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں چھٹی دی جاچکی ہے۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس سلسلے میں  جواب دے رہے ہیں۔

          کل 4  مارچ 2020 سے سبھی مسافروں   کی جانچ  پڑتال کو  لازمی بنادیا گیا ہے او راس  کاسلسلہ کل شام سے بیشتر ہوائی اڈوں پر شروع کردیا گیا ہے۔ریاستوں کی طرف سے فراہم کئے جانے والے فاضل عملے کے ذریعہ اس کا م کو آج مستحکم بنادیا جائے گا۔

          سفر سے متعلق کووڈ -19  کے  کیسوں کے علاوہ  کچھ کمیونٹی کے ذریعہ  پھیلنے والے کیسوں کا بھی پتہ چلا ہے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع  کلکٹروں اور ریاستوں کو اس معاملے میں شامل کیا جائے اور ان سے کہا جائے کہ وہ  ضلع بلاک  اور گاؤں  کی سطح  پر فوری طور پر کارروائی کرنے والی  ٹیمیں تشکیل دیں۔

          کووڈ- 19  کے بندوبست کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے گا۔صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت آج شام اہم ساجھیداروں سے ایک میٹنگ کررہی ہے۔

          کل ملاکر 3542  نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں ، جن میں سے 29  میں کووڈ -19  کے اثرات پائے گئے ہیں۔ 92  نمونوں  کی جانچ  زیر عمل ہے  اور 23نمونوں کی تصدیق  ہوچکی ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔رم

U-1058


(Release ID: 1605349) Visitor Counter : 162