صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے 61ویں  سالانہ للت کلا اکیڈمی ایوارڈس تقسیم کئے  

Posted On: 04 MAR 2020 12:42PM by PIB Delhi

نئی  دہلی  04 مارچ 2020 ۔صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج 4مارچ 2020  کو راشٹر  پتی بھون میں  منعقدہ ایک  تقریب میں  15سرکردہ فنکاروں  کو 61 ویں  سالانہ للت کلا اکیڈمی ایوارڈس سے نوازا ۔

          جن فنکاروں کی عزت افزائی کی گئی ہے وہ ہیں :  انوپ کمار منزوخی گوپی ، ڈیوڈ ملاکر ، دویندر کمار کھرے ، دنیش پانڈیا ،فاروق احمد ہلدر  ،  ہری رام کمبھاوت ،کیشری نند ن پرساد ، موہن  کمار ٹی  ،رتن کرشنا ساہا ،ساگروسنت  کمبلے ،ستوندر کور ،سنیل  تھرووایور  ،تجیسوی نارائن سوناوانے، یشپال سنگھ  اور یشونت سنگھ  ان فنکاروں کے فن پاروں کو نئی دہلی میں  للت کلا اکیڈمی  کی گیلریوں میں  61 ویں قومی  نمائش  میں  22  مارچ  2020 تک نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔

          للت کلا اکیڈمی ہر سال  نمائشوں اور ایوارڈ  دینے کی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد فنکاروں کی عزت افزائی کرنا  اور فنی  مہارت کو فروغ دینا ہے ۔ اس نمائش  میں  پورے ملک کے شاندار فن پاروں  کو  نمائش کے لئے رکھا جاتا  ہے ،جس سے فن کاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انہیں  پینٹنگ  ،مجسمہ سازی ، گرافکس ، فوٹو گرافی ،ڈرائنگ ،انسٹالیشن   اور ملٹی میڈیا وغیرہ میں  نئے عالمی رجحانات سے واقفیت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1023


(Release ID: 1605089) Visitor Counter : 126


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Marathi