صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کویڈ-19سے متعلق تازہ معلومات: نظرثانی شدہ سفرسے متعلق
Posted On:
03 MAR 2020 1:31PM by PIB Delhi
ایڈوائزی
نئی دہلی، 3 مارچ : کویڈ-19سے متعلق پیداہونے والے عالمی صورت حال کے پیش نظرتمام سابقہ ایڈوائزیزکے برعکس حسب ذیل ایڈوائزیز کے فوری نفاذ کے لئے جاری کی گئی ہیں ۔
1-تمام ریگولر( اسٹیکر) ویزوں /ای ویزا ( بشمول جاپان اورجنوبی کوریا کے لئے وی اواے ) 3مارچ ،2020کو یا اس سے پہلے اٹلی ، ایران ، جنوبی کوریا ، جاپان کے شہریوں کو دیئے گئے ہیں ۔ اورجو اب تک ہندوستان داخل نہیں ہوئے ہیں ان کا فوری طورپر ویزا معطل رہے گا۔ وہ لوگ جو مجبوری کی وجوہات کی وجہ سے ہندوستان کا سفرکرناچاہتے ہیں ایسے لوگ قریب ترین بھارتی سفارت خانے /قونصل خانے سے نیا ویزاحاصل کرسکتے ہیں ۔
2-عوامی جمہوریہ چین کے شہریوں کو دیئے گئے ریگولر( اسٹیکر )ویزا /ای ویزا جو 5فروری ، 2020کو یااس سے پہلے جاری کئے گئے تھے پہلے ہی معطل کردیے گئے تھے ۔ یہ لاگورہیں گے ۔جو لوگ مجبوری حالات کے تحت ہندوستان کا سفرکرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں وہ لوگ قریب ترین بھارتی سفارت خانے /قونصل خانے میں نئے ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔
3-ان تمام غیرملکی شہریوں کو ریگولر ( اسٹیکر) ویزے /ای ویزے دیئے گئے ہیں ، جنھوں نے یکم فروری ،2020کو یا اس کے بعد عوامی جمہوریہ چین ، اٹلی ، ایران ، جنوبی کوریا اورجاپان کا سفرکیاہے اورجو اب تک ہندوستان میں داخل نہیں ہوئے ہیں ان کا ویزا فوری طورپرمعطل رہے گا۔ وہ لوگ جو مجبوری حالات کے تحت ہندوستان کا سفرکرنا چاہتے ہیں وہ قریب ترین بھارتی سفارت خانے /قونصل خانے میں نئے ویزا کے لئے درخواست د ےسکتے ہیں ۔
4-سفارت کاروں اقوام متحدہ کے عہدیداران ، اوردیگر بین الاقوامی اداروں کے افسروں اور اوسی آئی کارڈ ہولڈروں کے علاوہ مذکورہ ملکوں کے ہوائی عملے کو داخلے پر اس طرح کی بندش سے مستثنی ٰ رکھاگیاہے ۔ البتہ ان کی میڈیکل اسکریننگ (جانچ ) لازمی ہے ۔
5-کسی بھی پورٹس سے ہندوستان میں داخل ہونے والے تمام بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ذاتی معلومات فون نمبر ، ہندوستان میں پتے ، سمیت سیلف ڈکلیئریشن فارم مناسب طورپر بھرکربھیجیں اور سفرکی اپنی مکمل تفصیل تمام پورٹس پر افسروں اورامیگریشن کو بھیجیں ۔
6- مسافر( غیرملکی اوربھارتی ) انھیں مستثنیٰ کرکے جنھیں پابندکیاگیاہو، خواہ وہ براہ راست یابالواسطہ طورپر چین ، جنوبی کوریا، جاپان ، ایران ، اٹلی ، ہانگ کانگ ، مکا، ویتنام ، ملیشیا، انڈونیشیا ، نیپال ، تھائی لینڈ ، سنگاپوراور تائیوان سے آرہے ہوں ، انھیں ملک کے پورٹ پرلازمی طورپر طبی جانچ پڑتال سے گذرنا چاہیئے یعنی ان کی مکمل طبی جانچ کی جانی چاہیئے ۔
7-بھارتی شہریوں کو مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ چین ، ایران ، جمہوریہ کوریا ، اٹلی کا سفرکرنے سے گریز کریں اور انھیں یہ بھی مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ دیگر کوویڈ۔19سے متاثرہ ملکوں کا غیرملکی سفرکرنے سے بچیں ۔
***************
( م ن ۔ح ا۔ ع آ)
U-1008
(Release ID: 1605018)
Visitor Counter : 258