قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا نے آل انڈیا  ٹرائبل ورکس کانفرنس کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 FEB 2020 4:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،25؍فروری: قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج یہاں کل ہند  قبائلی ورکرس کانفرنس کا افتتاح کیا جس کا اہتمام بھارتیہ ادیم جاتی سیوک سنگھ  (بی اے جے ایس ایس) نے کیا تھا۔ جناب منڈا نے اس موقع پر ٹھکّر باپا کی تصویر کو پھول مالا پہنائی۔ اس موقع پر ٹرائبل بوائز ہاسٹل میں رہنے والوں  اور کٹیایانی بالیکا آشرم کی بے سہارا لڑکیوں نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں جناب منڈا  نے کہا کہ بھارتیہ ادیم جاتی سیوک سنگھ ہندوستان کی قبائلی  اور خانہ بدوش، نیم خانہ بدوش اور ویمکتہ جاتی فرقوں اور معاشرے کے کمزور طبقوں  کے لئے کام کرتا ہے۔ بی اے جے ایس ایس ان طبقات کی سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور معاشی ترقی کو فروغ دیکر ان کی  خدمت کرتا ہے اور ان کے آئینی حقوق کا بھی تحفط کرتا ہے تاکہ وہ مساوی شہریوں کی طرح  ملک کی قومی زندگی میں انہیں جائز حصے داری میں شامل کرسکے۔ بی اے جے ایس ایس ایک جامع قومی سطح کا قبائلی میوزیم بھی برقرار رکھے ہوئے ہے جو نئی دہلی کے جھنڈے والان کے نزدیک ٹھکر باپا سمارک سدن میں ہے  جس میں  قبائلی ساز و سامان  اور قبائلی کلچر کی نمائش کی جاتی ہے۔ملک بھر سے طلبا ، ٹورسٹ، اسکالر اور ماہر بشریات برابر وہاں جاتے ہیں۔

بھارتیہ ادیم جاتی سیوک سنگھ ایک قومی سطح کی رضا کار تنطیم (ادارہ) ہے، جو  پوجیہ ٹھکر باپا نے 24 اکتوبر 1948 کو  قائم کی تھی۔ ٹھکر باپا ہندوستانی معاشرے کے ملازمین کے ایک مشہور سماجی ورکر تھے اور مہاتما گاندھی کے کافی قریب تھے اور ان سے ہی انہوں نے قبائلیوں کی غربت کو دور کرنے کے لئے کام کرنے کی تحریک حاصل کی اور  سنگھ کی تشکیل کے دوران انہوں نے قومی سطح دیگر ممتاز سماجی ورکروں اور لیڈروں کی سرگرم شرکت بھی حاصل کی۔سنگھ کے پہلے صدر  ڈاکٹر راجندر پرساد تھے جو ہندوستان کے پہلے صدر تھے۔ اپنی زندگی تک ڈاکٹر راجندر پرساد اس کے صدر رہے۔

 

011H398.jpg

*************

 

(U: 912)


(ریلیز آئی ڈی: 1604307) وزیٹر کاؤنٹر : 143
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali