وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر ڈونل ٹرمپ سے کہا کہ بھارت آپ کی آمد کا منتظر ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 FEB 2020 10:02AM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔24؍فروری۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے سرکاری دورے سے دو دن پہلے  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا  ’’بھارت آپ کی آمد کا منتظر ہے‘‘۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا ’’آپ کا یہ دورہ یقیناً ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے والا ہے ، آپ سے ملاقات ہوگی احمد آباد میں‘‘۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج احمد آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سابرمتی آشرم کے دورے کے ساتھ  موٹیرا اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وہ آج شام نئی دہلی آجائیں گے۔ امید ہے کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ مختلف قومی اور بین الاقوامی معاملات پر وسیع بات چیت  کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-884


(ریلیز آئی ڈی: 1604129) وزیٹر کاؤنٹر : 125