وزارت اطلاعات ونشریات

70 ویں برلن بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں انڈیا نیٹ ورکنگ استقبالیہ کا انعقاد

Posted On: 21 FEB 2020 9:54AM by PIB Delhi

نئی دلّی، 21 جنوری / برلن بین الاقوامی فلم فیسٹول کے افتتاحی دن حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے اشتراک سے برلن 2020 میں انڈیا نیٹ ورکنگ ریسیپشن کا انعقاد کیا۔اس موقع پر اجتماع نے نامور فلم فیسٹیول سربراہان، بین الاقوامی فلم ایسو سی ایشنوں، فلم ایجنسیوں اور شہرہ آفاق پروڈکشن ہاؤسیز کو بھارت کے ساتھ اشتراک کو فروغ دینے کا شائق پایا۔

            اس موقع پر توجہ کا مرکز رواں سال کے اواخر میں منعقد ہونے والے انٹر نیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے 51 ویں ایڈیشن کے لئے فلموں کے مشترک پروڈکشن اور ترقیاتی اشتراک کے لئے عہد بستگیاں تھیں۔ شرکاء کو ویب پورٹل (www.ffo.gov.in) کے ذریعہ بھارت میں فلمیں تیار کرنے  اور فلموں کی شوٹنگ کے لئے درخواستوں وغیرہ کے لئے ایک سنگل پوائنٹ رابطے کے لئے حکومت ہند کی جانب سے سہل کاری کے لئے پالیسی اقدامات سے آگاہ کرایا گیا۔

            80 سے 100 شرکاء کی انڈیا نیٹ ورکنگ ایوننگ میں شرکت سے، وفد نے ممتاز شخصیات مثلاً جناب بابی بیدی، مالک اور مینجنگ ڈائرکٹر، کالیڈو اسکوپ انٹر ٹینمنٹ، اسٹیفن آٹنبرگ، بانی، انڈو جرمن فلم، جانا وولف، ہیڈ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، برلن انٹر نیشنل فلم فیسٹیول، کارلوٹا گیریرو برناس، کیٹا لونئا فلم کمیشن، جو موہل برگر، ڈپٹی مینجنگ ڈائرکٹر، یورپین فلم پرموشن، ارینا جیلک، ہیڈ آف پرموشن اینڈ فیسٹیولس، کروشین آڈیو ویژول، ہیتی ہلڈن، اسکرین ڈیلی، ڈاکٹر مارکس گورش، ایم ڈی ایم آن لائن اور سونیا جین۔ بپتست، کو فاؤنڈر، چیلیسی فلم فیسٹیول وغیرہ سے ملاقات کی۔

            نیٹ ورکنگ ایو ننگ کے شرکاء نے بھارت اور افی 2020 کے لئے ہر ممکن اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا اور بھارت کو فلم سازی کے لئے مستقبل کا مقام تعبیر کرتے ہوئے میڈیا اور انٹر ٹینمنٹ صنعت کی ترقی کے ابھرتے ہوئے مواقع کا اشارہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔

U.   855ٰ


(Release ID: 1603923) Visitor Counter : 133