کامرس اور صنعت کی وزارتہ

خصوصی اقتصادی زونوں  کی بر آمدات 100 بلین امریکی ڈالر تک پہنچی


روپئے کے اعتبار سے خدمات کے شعبے میں 23.69 فی صد کا اضافہ

برسرکار خصوصی اقتصادی زونوں کی تعداد  241 ہوئی

Posted On: 18 FEB 2020 5:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18  فروری / خصوصی اقتصادی زونوں ( ایس ای زیڈ )  ملک کے لئے برآمدات  کی توسیع  میں  قائدانہ  کردار ادا کرنے کا سلسلہ   جاری رکھے ہوئے ہیں ۔  عالمی اقتصادی  صورت حال میں  اتار چڑھاؤ کے  درمیان  بھی  ہندوستان میں  خصوصی اقتصادی زونوں میں   لچک  دکھائی ہے اور  مالی سال ، 20-2019 ء میں 17 فروری ، 2020 ء تک  اس نے بر آمدات کے معاملے میں 100 بلین ڈالر  کے نشان تک  رسائی حاصل کر لی ہے ۔  قابل ذکر ہے کہ   خصوصی اقتصادی زونوں نے  19-2018 ء میں مکمل  مالی سال  کے دوران  100 بلین ڈالر کی بر آمدات کا  یہ نشانہ حاصل کیا تھا ۔  مالی سال 20-2019 ء اور مالی سال 19-2018 ء میں 17 فروری تک کی صورت حال کا موازنہ  درج ذیل ہے :

ہندوستانی روپئے کے اعتبار سے بر آمدات ( کروڑ روپئے میں )

بر آمدات کی مد

مالی سال 20-2019 ء میں ( 17 فروری تک )

مالی سال 19-2018 ء میں ( 17 فروری تک )

بر آمدات کی قدر میں اضافہ

 ( ہندوستانی روپئے میں )

بر آمدات کی قدر میں اضافہ ( فی صد میں )

تجارت

2,97,557

2,86,553

11,004

3.84 فی صد

خدمات

4,04,264

3,26,825

77,439

23.69 فی صد

 

7,01,821

6,13,378

88,443

14.42 فی صد

 

 

 

 

ڈالر کے  اعتبار سے بر آمدات (  ملین  میں )

 بر آمدات کی مد

مالی سال 20-2019 ء میں ( 17 فروری تک )

مالی سال 19-2018 ء میں ( 17 فروری تک )

بر آمدات کی قدر میں اضافہ

 ( ہندوستانی روپئے میں )

بر آمدات کی قدر میں اضافہ ( فی صد میں )

تجارت

42,702

41,471

1,231

2.97 فی صد

خدمات

57,891

47,217

10,674

22.61 فی صد

 

1,00,593

88,688

11,906

13.42 فی صد

 

          ایسا دیکھا گیا ہے کہ  خاص طور پر  آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس خدمات  پر مشتمل  خدمات  کی مد  نے  بر آمدات  میں اضافے کی شرح کو  23.69 فی صد تک بڑھانے میں  اہم کردار ادا کیا  ۔  وہیں  مینو فیکچرنگ کی  مد میں بھی  تقریباً 4 فی صد کا اضافہ ہوا ۔  اس سے  ملک کے خصوصی  اقتصادی زونوں میں بحیثیتِ  مجموعی   ، توسیع  اور  دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے ۔  خصوصی اقتصادی زونوں کی تعداد بھی  بڑھ کر  241 ہو گئی ہے ، جب کہ  مالی سال 19-2019 ء کے آخر تک اِس کی تعداد 235 تھی ۔

          اس مالی سال میں  بر آمدات کے ، جن شعبوں میں  قابل ذکر  اضافہ ہوا ، ان میں  جواہر و زیورات  ( 13.3 فی صد )  ، تجارت اور لاجسٹکس  ( 35 فی صد ) ، چمڑا اور  فٹ ویئر  ( 15 فی صد ) ، غیر روایتی توانائی  (47 فی صد ) ، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس  ( 17.6 فی صد ) شامل ہیں ۔  پیٹرو کیمیکلز  خصوصی اقتصادی زونوں کی در آمدات   کی ایک اہم مد ہے ۔  تاہم ، اِس  مد میں ہوئی  ہونے والا اضافہ  حسب سابق  ہی ہے  ، جس کی وجہ  عالمی سطح پر  خام تیل کی   قیمتوں میں  نرمی  کو  قرار دیا جا سکتا ہے ۔  

 

 ( م ن  ۔    و ا    ۔ ع ا  )      

U. No. 808



(Release ID: 1603561) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Marathi