سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

فاس ٹیگ 15 دنوں کیلئے مفت دستیاب ہوگا

Posted On: 12 FEB 2020 3:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12؍فروری،قومی شاہراہوں کی اتھارٹی این ایچ اے آئی کے  فیس پلازاؤں  پر ڈیجیٹل کلکشن کو مزید بڑھانے کی غرض سے 15 سے 29 فروری 2020 کے درمیان 15 دن کے لئے این ایچ اے آئی فاس ٹیگ کے لئےوصول کی جانے والی 100روپے کی رقم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سڑک استعمال کرنے والے گاڑی کا ویلڈرجسٹریشن سرٹیفکیٹ (آر سی) کے ساتھ کسی مجاز فزیکل  پوائنٹ آف سیل لوکیشن کا  وزٹ کر سکتے ہیں اور مفت  این ایچ اے آئی فاس ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں۔       این ایچ اے آئی فاس ٹیگ تمام این ایچ فی پلازہ، آر ٹی اوز، کامن سروس سینٹر، ٹرانسپورٹ ہبس اور پٹرول پمپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ سب سے قریب این ایچ اے آئی فاس ٹیگ پوائنٹ آف سیل  لوکیشن کی تلاش کیلئے کوئی بھی  مائی فاس ٹیگ ایپ  پر ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے یا www.ihmcl.comپر دیکھ سکتا ہے یا این ایچ ہیلپ لائن نمبر  1033پر کال کر سکتا ہے۔

قابل اطلاق سکیورٹی ڈپوزٹ اور فاس ٹیگ والیٹ کیلئے کم سے کم بیلینس رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اس سے پہلے این ایچ اے آئی نے 22نومبر سے 15 دسمبر 2019 تک مفت این ایچ اے آئی فاس ٹیگ کے لئے اعلان کیاتھا تاکہ لوگوں کو فاس ٹیگ اپنانے کے تئیں حوصلہ دیا جا سکے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U- 726



(Release ID: 1602963) Visitor Counter : 111