امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیرداخلہ، کل نئی دلی میں بمسٹیک میں شامل ساتھی ملکوں کے لئے منشیات کی ناجائز تجارت کی روک تھام کے بارے میں کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 12 FEB 2020 11:41AM by PIB Delhi

نئی  دہلی  12 فروری 2020 ۔ مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ بمسٹیک (ہمہ جہت تکنیکی اور اقتصادی تعاون  کے لئے خلیج  بنگال  کی شروعات )   میں شامل  ساتھی ملکوں کے لئے منشیات کی ناجائز تجارت کی روک تھام کے سلسلے میں کل نئی دلی میں  ایک دوروزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

          2018  میں  کاٹھمنڈو میں منعقدہ  چوتھی  بمسٹیک  چوٹی کانفرنس کے  دوران وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے عہد کی پیروی میں  نارکوٹکس کنٹرول بیورو  (این سی بی ) اس کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے ۔ امید ہے کہ یہ کانفرنس   منشیات کی ناجائز تجارت سے خطرات میں  اضافے اور  ان خطرات کو ختم کرنے کے لئے ضروری  اجتماعی اقدامات پر تبادلہ خیال کا  ایک موقع فراہم کرے گی۔ ممبر ملکوں کی طرف سے کئے جانے والے  بہترین اقدامات  سے واقفیت حاصل کرکے  ان خطرات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔بمسٹیک میں شامل  ہر ایک ملک کے  وفدوں  کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ  بھارت میں   مختلف مرکزی اور قانون نافذکرنے والی ریاستی  ایجنسیوں  اور دیگر ساجھیداروں کو بھی اس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

          منشیات کی ناجائزتجارت کے  بدلتے ہوئے منظرنامے میں  ایشیا کے ملک  منشیات کی ناجائز تجارت سے  زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور بمسٹیک ، جنوبی ایشیا  اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں  کے درمیان ایک اہم  سلسلہ ہونےکی وجہ سے اس عالمی خطرے سے نمٹنے کےسلسلے میں  انتہائی موثر پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا  ہے۔بمسٹیک ایک علاقائی تنظیم ہے ، جو خلیج  بنگال کے ساحلی  اور متصل علاقوں میں واقع سات ملکوں  پر مشتمل  ہے ۔  ان ملکوں  میں  بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش ، بھوٹان ،  میانما ،نیپال  ،سری لنکا اور تھائی  لینڈ شامل ہیں۔ یہ ممالک مل کر  ایک علاقائی اتحاد بن گئے ہیں۔

          خلیج  بنگال کے ذریعہ  علاقائی کنکٹوٹی  اور تجارت ،  پورے  بمسٹیک علاقے  کی مشترکہ  خوشحالی اور اقتصادی  ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ البتہ  بلارکاوٹ سمندری رسائی  فراہم کرنے کے لئے سمندر میں  ساحل سمندر تک  سلامتی چیلنج   ایک بڑے خطرے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان چیلنجوں  میں سب سے بڑا چیلنج  سمندر کے ذریعہ منشیات  کی ناجائزتجارت ہے ۔اس کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ سمندر میں اجتماعی کوششیں  کی جائیں  ، جن میں  ساتھی ملکوں کے مابین  کارروائی میں  موثر تعاون کو اور معلومات کے تبادلے کو مزید مستحکم بنانا شامل ہے۔این سی بی  کے ذریعہ  حال ہی میں  میتھم فیتا من  (1156 کلوگرام اور 371  کلوگرام )  پکڑے جانے سے یہ حقیقیت ثابت ہوجاتی ہے کہ خلیج  بنگال کا علاقہ منشیات کی ناجائز کی لعنت سے متاثر ہے ۔

          نارکوٹک ڈرگس   اینڈ  سائتھو ٹراپک   سبس ٹینسیز  (این ڈی  پی ایس ) قانون کے تحت  این سی بی  مرکزی حکومت کی کارروائیوں  اور اختیارات کو بروئے کارلانے کے لئے ایک اہم ادارہ ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت میں   منشیات کی ناجائز تجارت کی روک تھام کے قانون پرعمل درآمد کے لئے  یہ نوڈ ل  ایجنسی کی حیثیت سے کام کرتا ہے ۔ ملک میں  منشیات کی ناجائزتجارت کی روک تھام سے متعلق مختلف مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی  متعدد ایجنسیوں  کے ذریعہ کی جانے والی کارروائیوں  میں یہ ادارہ تعاون کرتا ہے ۔اس  کے علاوہ  منشیات  اور زہریلے مادوں   کی ناجائز تجارت   سے

 

متعلق تمام معاملات  میں  بین الاقوامی سطح  پر یہ ادارہ  بھارت سرکار کی نوڈل ایجنسی  کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ج۔ رم

U-718



(Release ID: 1602899) Visitor Counter : 90