ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
وزیراعظم نریندر مودی مہاجر پرندوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کلیدی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
سی ایم ایس ، سی او پی۔13 میزبانی بھارت میں جنگلی حیات کے تئیں ایک اہم قدم ہے: جاؤڈیکر
Posted On:
10 FEB 2020 4:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 فروری 2020، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی سرپرستی میں مہاجر جنگلی جانوروں کے تحفظ کے کنوونشن (سی ایم ایس) کی 13 ویں کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی) کا انعقاد 17 سے 22 فروری 2020 کو گجرات کے گاندھی نگر میں بھارت کی میزبانی میں کیا جارہا ہے۔اس کا اعلان ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
میزبان کی حیثیت سے بھارت اگلے تین برسوں تک اس کا صدر نامزد کی اجائے گا۔ حکومت ہند 1983 سے ہی مہاجر جنگلی جانوروں کے تحفظ کے کنوونشن (سی ایم ایس) کا ساجھیدار ہے۔حکومت ہند سمندری مہاجر جانوروں کے تحفظ اور انہیں قائم رکھنے کےلئے ضروری کارروائیوں میں شامل رہا ہے۔ ڈوگونگ، سفید شارک، وہیل مچھلی، سمندری کچھوے کو تحفظ اور پھر سے بحالی کی ایکشن پلان کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔
سی ایم ایس، سی او پی ۔13 کی میزبانی بھارت میں جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق ایک اہم قدم ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 17 فروری 2020 کو سی ایم ایس، سی او پی۔ 13 کا افتتاح کریں گے۔ 130 ملکوں کے نمائندے ، ماحولیات سے متعلق معروف شخصیات ، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں اور دیگر فریق اس سی او پی میں شرکت کریں گے۔ یہ بات آج ماحولیات کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہی۔
پندرہ اور 16 فروری کوسی او پی سے پہلے کی میٹنگ منعقد ہوگی جس میں فریقین کے مذاکرات، اعلی سطحی مرحلے کی میٹنگ اور چمپئن نائٹ ایوارڈ کی تقریب شامل ہے۔ سی او پی کی افتتاحی تقریب اور مکمل اجلاس 17 فروری کو منعقد ہوگا میں دیگر تقریبات کے علاوہ ورکنگ گروپ کی میٹنگیں ہوں گی جو 22 فروری کو اس کے اختتام پر ختم ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی کئی قومی اور بین الاقوامی تنظیمیں بھی نمائش کے ایریا میں جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق بہترین طرز عمل کی نمائش کریں گے۔
سی ایم ایس، سی او پی۔13 کا موضوع ہے ‘‘مہاجر جانور کرہ ارض کو مربوط کرتے ہیں اور ہم گھر میں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں’’۔ سی ایم ایس ، سی او پی۔13 کا لوگو شمالی بھارت کے ایک روایتی فن کولم سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔ لوگو میں سی ایم ایس، سی او پی ۔13 کے لئے کولم۔8 کا استعمال کیا گیا ہے جس میں بھارت میں آمور کے شاہین، سارس، وہیل اور سمندری کچھوے جیسے مہاجر جانوروں کی عکاسی کی گئی ہے۔
سی ایم ایس، سی او پی ۔13 کا میسکٹ بھارتی سارس ‘گی بی’ بنایا گیا ہے جو معدوم ہونے کے کگار پر ہے اور اسے جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق قانون 1972 کے تحت سب سے زیادہ تحفظ دیا گیا ہے۔ بھارتی برصغیر بڑے اڑنے والے پرندوں کے نیٹ ورک کا بھی حصہ ہے جو وسطی ایشیائی پرواز (سی اے ایف) میں شامل ہے اور یہ آرکٹک اور بحر ہند کے درمیان کے علاقے کا احاطہ کرتا ہے اور یہ 182 مہاجر آبی پرندوں اور جانوروں کی آماجگاہ ہے، جس میں 29 جانور ایسے ہیں جو عالمی سطح پر معدوم ہونے کی کگار پر ہیں۔
میزبان کے طور پر بھارت کو میٹنگ کے بعد صدر نامزد کیا جائے گا۔سی او پی کی صدارت سیاسی قیادت فراہم کرنے اور ایسے نتائج کے لئے سہولت پیدا کرنے کے لئے دی جاتی ہے جس سے کانفرنس آف پارٹیز کے ذریعہ منظور کردہ قراردادوں اور فیصلوں کو نافذ کرنے کی کوششوں سمیت کنونشن کے مقاصد کے مثبت نتائج اور انہیں آگے بڑھانے میں مدد گار ہوتی ہے۔
مہاجر جانور سال کے مختلف اوقات میں مختلف وجوہات سے، جیسے خوراک، دھوپ، درجہ حرارت، آب و ہوا وغیرہ کے پیش نظر جنگلی جانوروں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرنا ہے۔ دو مختلف مسکنوں کے درمیان یہ فاصلہ ہزاروں اور لاکھوں کلومیٹر تک ہوسکتا ہے۔ہجرت کے مخصوص راستے میں گھونسلے بنانے کی جگہ، تولیدی مقامات اور خوراک کی دستیابی جیسے مقامات آتے ہیں جو ہجرت والے مقامات کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
بھارت میں برفیلہ چیتا، آمور کا شاہین، رنگین سر والی بطخ، کالی گردن والے سارس، سمندری کچھوے، ڈوگونگس، وہیل مچھلی وغیرہ پائی جاتی ہیں۔ بھارت میں سی ایم ایس کے ساتھ سائبیریا کے سارس، سمندری کچھوؤں، ڈوگونگس اور شاہین وغیرہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
U- 674
(Release ID: 1602718)
Visitor Counter : 191