پارلیمانی امور کی وزارت

پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2019ء سے متعلق مشترکہ کمیٹی نے رائے اور مشورے طلب کئے

Posted On: 03 FEB 2020 2:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،03؍فروری:پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل یعنی ذاتی اعدادو شمار کے تحفظ سے متعلق بل 2019ء لوک سبھا میں پیش کیاگیا تھا اور جسے  بعد میں جانچ پڑتال اور رپورٹ کے لئے نئی دہلی سے رکن پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی کی صدارت والی دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیاگیا تھا۔

کمیٹی نے بل کے بارے میں افراد اور متعلقہ تنظیموں ؍اداروں سے ان کی رائے اور مشورے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2020ء کو لوک سبھا کی ویب سائٹ (loksabha.nic.in>legislations>bills introduced>Bill No. 373)پر اپلوڈ کردیاگیا ہے۔

جو لوگ بھی اپنی رائے ؍مشورے کمیٹی کے پاس جمع کرانے کے خواہش مند ہیں وہ اس موضوع پر انگریزی یا ہندی میں سے کسی بھی زبان میں تحریری کئے گئے اپنے میمورنڈا ؍مشوروں کی دو کاپیاں اشاعت کی تاریخ سے تین ہفتوں کے اندر  ڈائریکٹر ، لوک سبھا سیکریٹریٹ ، روم نمبر 152، پارلیمنٹ  ہاؤس انیکسی ، نئی دہلی ۔110001 کے پاس بھیج سکتے ہیں یا  jpc-datalaw@sansad.nic.in یا mrs.mlekhi@sansad.nic.inپر ای میل کرسکتے ہیں۔

کمیٹی کے پاس جو میمورنڈم جمع کرایا جائے گا وہ کمیٹی کے ریکارڈز کا حصہ بنے گا اور اسے کنفڈینشیل یعنی خفیہ تصور کیا جائے گا اور اس پر کمیٹی کا خصوصی اختیار ہوگا۔

وہ لوگ جو میمورنڈم جمع کرانے کے علاوہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ خاص طورپر اس کاذکر کریں، تاہم اس معاملے میں چیئرپرسن کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

 

*************

 

م ن۔م م۔ ن ع

 (U: 507)



(Release ID: 1601780) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Tamil