وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے مڈغاسکر میں انسانیت کی بنیادوں پر امداد اور تباہ کاری راحت فراہم کرنے کی غرض سے ’آپریشن ونیلا ‘ کا آغاز کیا

Posted On: 29 JAN 2020 10:35AM by PIB Delhi

 

نئیدہل۔29؍جنوری۔بھارتی بحریہ کے جہاز ایراوت نے جو جنوبی بحر ہند میں ایک مشن کے تحت تعینات ہے ، اس کا رخ مڈغاسگر کی جانب سے موصول ہونےو الی درخواست پر اینٹسیرانا کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز  آپریشن ونیلا کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور تباہ کاری راحت مشن انجام دیگا جس کا آغاز سمندری طوفان ڈائنے  کی تباہ کاری کے بعد مڈغاسکر کی متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

پورٹ کال کے دوران اس بحری جہاز نے بھارت کے سفارت خانے اور حکومت مڈغاسکر کے ساتھ تال میل بناکر سیلاب سے  متاثرہ آبادی کو امداد اور راحت رسانی فراہم کرنے کا منصوبہ وضع کیا۔ بھارتی بحریہ کا یہ جہاز طبی کیمپ  اور خوراک ، پانی اور دیگر ضروری راحتی  ساز وسامان فراہم کرنے کے انتظامات سے آراستہ و پیراستہ ہے۔

صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور بھارتی بحریہ مڈغاسکر میں مقامی آبادی کو تمام تر ضروری امداد دینے کیلئے مستعد ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ۔ع ن

U-399



(Release ID: 1600903) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Bengali