وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے تاریخی بوڈو سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے


وزیراعظم کاکہنا ہے کہ اس سمجھوتے سے بوڈو لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی

Posted On: 27 JAN 2020 5:34PM by PIB Delhi

 

 

نئی  دہل۔27؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس تاریخی بوڈو سمجھوتے  کا خیرمقدم کیا ہے جس پر آج دستخط کیے گئے ہیں اور کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ بوڈو لوگوں کے لئے  تبدیلی والے نتائج کا باعث ہوگا۔

وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے  ’’امن ، ہم آہنگی اور اتحاد کا نیا سورج طلوع ہوا ہے، آج کا دن بھارت کے لئے بڑا خصوصی دن ہے، بوڈو گروپوں کے ساتھ سمجھوتہ جس پر آج دستخط کیے گئے ہیں، بوڈو لوگوں کیلئے  تبدیلی والے نتائج کا حامل ہوگا۔

بوڈو سمجھوتہ جس پرآج دستخط کیے گئے ہیں، کئی وجوہات سے خاص ہے۔ یہ سمجھوتہ سرکردہ ساجھیداروں کو ایک فریم ورک کے تحت کامیابی کے ساتھ ایک ساتھ ملاتا ہے۔ جو لوگ پہلے  مسلح مزاحمتی گروپوں کے ساتھ وابستہ تھے وہ اب اصل دھارے میں شامل ہوں گے اور قوم کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں گے۔

بوڈو گروپوں کے ساتھ سمجھوتہ بوڈو لوگوں کے  بے مثال کلچر کا تحفظ کریگا اور اسے مزید مقبول بنائے گا۔ بوڈو لوگوں کو بہت سی ترقیاتی اسکیموں تک رسائی حاصل ہوگی۔ ہم نے بوڈو لوگوں کو اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے  ہر ممکن مدد دینے کا تہیہ کیا ہوا ہے‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ج ۔ ع ن

U-380


(Release ID: 1600777)