کابینہ
کابینہ نے نئے این آئی ٹی اداروں کے مستقل کیمپس کے قیام کے لئے نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت کو منظوری دی
Posted On:
22 JAN 2020 3:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 22؍جنوری2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے 22-2021تک کی مدت کے لئے 4371.90کروڑ کی مجموعی لاگت سے نئے نیشنل انسٹی آف ٹیکنالوجی(این آئی ٹی) کے مستقل کیمپس کے قیام کے لئے نظر ثانی شدہ تخمینہ لاگت (آر سی ای)کو منظوری دی ہے۔
ان این آئی ٹی اداروں کا قیام سال 2009ء میں عمل میں آیا تھا اور ان اداروں نے انتہائی محدود جگہ اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ اپنے متعلقہ عارضی کیمپس میں11-2010ء کے تعلیمی سال سے کام کرنا شروع کردیا تھا۔تعمیرات کے لئے درکار اراضی کی دیر سے حتمی شکل کے سبب مستقل کیمپس کے منصوبے مکمل نہیں ہوسکے تھے اور تعمیراتی کاموں کے لئے منظورہ شدہ لاگت بھی اصل ضروریات سے بہت کم تھی۔
منظور شدہ نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت کے ساتھ یہ این آئی ٹی ادارے 31مارچ 2022ء تک اپنے متعلقہ مستقل کیمپسوں سے مکمل طورپر کام کرنے لگیں گے۔ان کیمپس میں طلباء کی مجموعی گنجائش 6320 ہوگی۔
این آئی ٹی قومی اہمیت کے حامل ادارے ہیں، جوانجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین تدریسی اداروں کے لئے مشہور ہیں اور اپنے اعلیٰ معیار کی تکنیکی تعلیم کے ساتھ انہوں نے ایک قابل ذکر موجودگی درج کرائی ہے۔ یہ ادارے اعلیٰ معیار کی تکنیکی افرادی قوت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن سے ملک بھر میں کاروبار اور ملازمت کے مواقع کو فروغ ملے گا۔
*******************
م ن۔ن ا۔ن ع
U: 309
(Release ID: 1600221)
Visitor Counter : 157
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam