وزارت خزانہ

مرکزی عام بجٹ 21-2020 کی اشاعت کا عمل ، حلوہ تقریب کے ساتھ شروع

Posted On: 20 JAN 2020 12:43PM by PIB Delhi

مرکزی عام بجٹ 21-2020  کی اشاعت کا عمل  حلوہ تقریب کے ساتھ آج صبح نارتھ بلاک میں شروع ہوا۔ یہ تقریب خزانے  اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کی موجودگی میں شروع ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LRY4.jpg

مرکزی عام بجٹ 21-2020 یکم فروری 2020  کو پیش کیا جانا ہے۔ بجٹ کی راز داری برقرار رکھنے کے لئے  بجٹ کی تیاری میں شامل افسران کو ’’ بند کمرے میں رکھا گیا ہے‘‘۔ نارتھ بلاک کے اندر قائم  بجٹ پریس میں مرکزی بجٹ پیش کئے جانے تک ان افسران کو اسی مقام پر رہنا ہوگا۔ یہ افسران اور عملہ اسی وقت  اپنے عزیز واقارب سے مل سکیں گے جب پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر خزانہ بجٹ پیش کردیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025CAU.jpg

حلوہ تقریب میں محترمہ سیتارمن کے ساتھ  خزانے اور  کارپوریٹ امور  کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، خزانے کے سکریٹری جناب راجیو کمار ، ڈی ای اے  کے سکریٹری  جناب اتانو چکرورتی، مالئے کے سکریٹری  ڈاکٹر اے بی پانڈے،  ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری جناب  توہن کانت پانڈے ، اخراجات کے سکریٹری جناب  ٹی وی سومناتھن اور  وزارت خزانہ کے دیگر افسران  نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00308TD.jpg

سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب پی  سی موڈی، سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب جان جوزف، سی بی ڈی ٹی اور سی بی آئی سی کے ا رکان ،  بجٹ کے  جوائنٹ سکریٹری  جناب رجت مشرا  اور  وزارت خزانہ کے دیگر افسران اور عملہ، جو  بجٹ کی تیاری  اور  اس کی اشاعت کے عمل میں سرگرم ہیں،  اس موقع پر موجود تھے۔ بعد میں  وزیر خزانہ نے  پریس کا جائزہ لیا  اور  بجٹ کے اشاعت کے عمل کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-265



(Release ID: 1599843) Visitor Counter : 88