صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

چین میں ایک بالکل نئے کورونا وائرس کاپھیلاؤ

چین جانے والے افراد کو مشورہ

Posted On: 17 JAN 2020 2:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17  جنوری / چین میں ایک بالکل نئے کورونا وائرس کے پھیلنے کا پتہ چلا ہے۔11 جنوری 2020 تک ایک 41 متصدقہ کیسوں کا پتہ چل چکا تھا۔ جن میں سے ایک کا انتقال ہوگیا۔صرف سفر کرنے والے لوگوں کے کیسوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک تھائی لینڈ کا اور ایک جاپان کا ہے۔اس وائرس کی نشانیوں میں باز لوگوں کو بخار ہوجانا اور سانس لینے میں پریشانی ہوتی ہے بتایا جاتا ہے۔

اس وائر س کے پھیلنے کا طریقہ کا  ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔البتہ اس بات کی کوئی شہادت نہیں ملی ہے کہ یہ انسان سے انسان کو لگتا ہے۔

عالمی صحت تنظیم کے مطابق دنیا بھر میں اس کے پھیلنے کا خطرہ کم بتایاگیا ہے۔اگر اس کا پھیلاؤ بڑھتا ہے تو چین جانے والے لوگوں کو مندرج ذیل مشورے دیئے جاتے ہیں۔

  •  چین جانے والے لوگوں کو صحت کے معاملے میں ہمیشہ ہی مندرج ذیل آسان طریقے اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
  • صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
  •  ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔
  • سانس لینے کے ایٹی گیٹس پر عمل کریں۔ یعنی کھانستے وقت اور چھینکتے وقت اپنے منہ پر رومال رکھیں۔
  • جو لوگ بیمار ہے یا ان میں بیماری کے آثار نظر آتے ہیں، مثلاً کھانسی اور ناک بہنا وغیرہ، ان سے تھوڑا فاصلہ رکھیں،
  • زندہ جانوروں کے پاس نہ جائیے اور کچا/ آدھا پکا ہوا گوشت نہ کھائیے۔
  • کھیتوں پر جانے ، مویشیوں کی منڈیوں میں جانے یا ایسی جگہ جانے سے گریز کریں جہاں جانور ذبح  کئے جاتے ہوں۔
  • اگر آپ کو کھانسی ہے یا ناک بہنے جیسے سانس لینے میں پریشانی کے آثار ہیں تو ماسک کااستعمال کریں۔
  • چین جانے والے تمام لوگوں( خاص طور پر ووہان شہر) کو چاہئے وہ اپنی صحت پر برابر نظر رکھیں۔
  • اگر آپ بیمار پڑجائیں اور آپ کو بخار یا کھانسی ہو تو:
  • کھانسنے اور چھینکنے وقت اپنے منہ کو  ڈھک کر رکھیں۔
  • اگر بیمار ہو ںتو سفر کا پروگرام نہ بنائیں۔
  • فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں۔
  •  اگر آپ سفر کے دوران بیمار پڑجائیں یعنی واپس بھارت آتے ہوئے تو:
  • جہاز کے عملے کو اپنی بیماری کے بارے میں مطلع کیجئے۔
  • جہاز کے عملے سے ماسک لے لیجئے۔
  • اپنے افراد خاندان یا ساتھ میں سفر کرنے والوں سے قریبی کانٹریکٹ سے گریز کریں۔
  • جہاز سے اترتے وقت عملے کے افراد کی ہدایات کی پابندی کریں۔
  • اگر آپ فلائٹ کے اندر یا جہاں سے آپ جہاز میں سوار ہورہے ہیں وہاں بیمار پڑجائے تو:
  • ہوائی اڈے کے صحت حکام/ انویٹیشن افسران کو اطلاع دیں۔
  • ہوائی اڈے کے صحت افسر کی ہدایت پر عمل کریں۔
  • اگر آپ چین سے واپس آنے کے ایک مہینے کے بعد بیمار پڑجائیں تو:
  • اپنی بیماری کی اطلاع قریب ترین صحت مرکز کو دیں  اور علاج کرنے والے ڈاکٹر کو اپنے سفر کی ہسٹری سےآگاہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U – 240

 


(Release ID: 1599677) Visitor Counter : 215


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil