پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن پی سی آر اے کی ایندھن کے تحفظ کی بڑی مہم سکشم 2020 کا آغاز

Posted On: 16 JAN 2020 2:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16؍جنوری،پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم ایم کُٹّی نے آج دلی میں منعقد ایک تقریب کے دوران پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی نگرانی کے تحت پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن پی سی آر اے کی ایندھن کے تحفظ کی ایک بڑی مہم سکشم کا آغاز کیا۔ یہ مہم سال میں ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر ایم ایم کُٹّی نے ملک کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی اہمیت پر زور دیا اور ایسی کارروائیوں اور اقدامات کی سخت ضرورت پر زور دیا، جس سے ایندھن کے تحفظ میں مدد ملے۔ انہوں نے سکشم جیسے پروگراموں کی اہمیت پر بھی زور دیا، جہاں عام لوگ     مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ      ہندوستان میں خوشحالی اور اعلیٰ معیار زندگی  توانائی کی مانگ کو متاثر کرتے ہیں۔ 2020 کے وسط تک ہندوستان  دنیاکا سب سے بڑا ابھرتا ہوا بازار بنے گا، جس کا   توانائی کی عالمی مانگ میں اضافے کا25 فیصد  ہوگا۔ آج ہندوستان کی 83 فیصد خام تیل کی ضرورت درآمد کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔ لہذا پٹرولیم کے تحفظ کے لئے دیرینہ کوششیں درآمد کےبڑے بوجھ کو کم کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔ بچائے گئے تیل کا ہر قطرہ غیر ملکی زرمبادلہ کو بچانے  میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آب و ہوا میں تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے  کی بھی ضرورت ہے۔ سکشم کے ذریعے ہم ایک واضح پیغام دیناچاہتے ہیں کہ  پائیدار مستقبل ، قدرتی وسائل کے تحفظ کی مانگ کرتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R6FU.jpg

 

اس موقع پر سکریٹری ڈاکٹر ایم ایم کُٹّی نے قومی سطح کے مقابلے 2019 کے لئے مضمون، کوئیز اور پنٹنگ مقابلے جیتنے والوں کو انعامات تقسیم کئے۔ اس میں ملک کے تمام تعلیمی بورڈ کے اسکولوں سے 1.48 کروڑ سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی، جو ایک ریکارڈ ہے۔ انعام جیتنے والوں جاپان اسٹڈی ٹور، لیپ ٹاپس، ٹیب لیٹس اور نقد انعامات حاصل کئے اور ا س کامیابی سے ملک کے نوجوانوں کو اس بات کی تحریک دینے میں مدد مل سکتی ہے کہ وہ ایندھن کے تحفظ کے بارےمیں بیداری پھیلانے میں اپنے اہم رول کو سمجھیں۔تیل کمپنیوں اور ان کی ریاستی سطح کے رابطہ کاروں کو بھی ایوارڈس عطا کئے گئے۔ یہ ایوارڈس  ایندھن کے تحفظ کے شعبوں میں   ان کی خدمات  اور تعاون کے صلہ میں دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر گیلری میں ایسی  پنٹنگ کی نمائش کی گئی، جنہوں نے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی اور ان پینٹنگس پر اہم شخصیتوں کی شاندار نظریات اور تخلیقات کو بھی دکھایا گیا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FME0.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QELH.jpg

اس موقع پر سکریٹری نے پی سی آر اے کی پبلیسیٹی (تشہیری ) وینس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو دیہی علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف ریاستوں کا دورہ کریں گی اور انٹرایکٹیو آڈیو، ویڈیو تخلیقات اور پرنٹ نمائشوں کے ذریعے ایندھن کے تحفظ کے لئے بیداری کے پیغامات کو پھیلائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GDXX.jpg

 

سکشم 2020 کے دوران پی سی آر اے کے ذریعہ مختلف انٹر ایکٹیوپروگرام اور سرگرمیاں چلائے جانے کا منصوبہ ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی رہنمائی میں  پبلک سیکٹر اَپ اسٹریم ؍ ڈاؤن اسٹریم تیل اور گیس کمپنیا سکشم سائکل ڈے ، سائیکلوتھان جیسی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہیں۔ کمرشیئل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لئے ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جا رہاہے۔ ایندھن کو بچانے کےآسان اقدامات اپنانے پر گھریلو خواتین ؍ باورچیوں کے لئے سیمینار بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈیو، ٹی وی، ڈیجیٹل سنیما ، آؤٹ ڈور کے ذریعے قومی سطح کی مہم کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پی سی آر اے ، فیس بُک، ٹوئیٹر، مائی جی او وی پلیٹ فارم کے ذریعہ مختلف روایتی مہموں کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا مؤثر ڈھنگ سے استعمال کر ر ہی ہے تاکہ  ایندھن کو بچانے کے پیغام عوام تک پھیلائے جا سکیں۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی نگرانی میں پی سی آر اے اور تیل کی پی ایس یوز کےاہم پروگرام سکشم ایندھن کو بچانے کے لئے ملک میں  کی جا رہی مختلف کوششوں کےلئے اقدار بڑھانے کی ایک پہل ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

 (م ن- ح ا -ک  ا)

U- 220


(Release ID: 1599594) Visitor Counter : 151