کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستا ن اور بنگلہ دیش کے درمیان نئی دہلی میں کامرس سیکریٹری سطح کی میٹنگ

Posted On: 16 JAN 2020 4:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 16؍جنوری2020: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نئی دہلی میں 16-15جنوری 2020ء کے درمیان کامرس سیکریٹری سطح کی میٹنگ ہوئی۔ہندوستانی وفد کی قیادت حکومت ہند کے کامرس سیکریٹری جناب انوپ ودھاون اور بنگلہ دیشی وفد کی قیادت حکومت بنگلہ دیش کی کامرس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد جعفرالدین نے کی۔

دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جن میں سرحدی ہاٹ ، مجوزہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے لئے مشترکہ مطالعات، ہند –بنگلہ دیش سی ای اوز فورم ، تجارتی اعدادوشمار کا اشتراک ، علاقائی کنکٹی ویٹی سے متعلق اقدامات، معیارات کے اندر توافق ، سرحدی تجارتی ڈھانچے کی تازہ کاری اور تجارتی ویزا سے متعلق سہولیات شامل ہیں۔

یہ میٹنگ 14-13جنوری 2020ء کو نئی دہلی میں ہندوستان کی صنعت وتجارت کی وزارت اور بنگلہ دیش کی کامرس کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹریوں کی سطح پر، تجارت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی بارہویں میٹنگ سے پہلے ہونی تھی۔میٹنگ کے دوران صنعت وتجارت سے متعلق باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تکنیکی تبادلہ خیال ہوا۔

اس بات اتفاق ہوا کہ دونوں فریقوں کے لئے مناسب تاریخوں میں کامرس سیکریٹریوں اور جے ڈبلیو جی کی آئندہ میٹنگ بنگلہ دیش میں ہوگی۔

********

U: 224

 


(Release ID: 1599591) Visitor Counter : 176