وزارت دفاع
ہندوستان اور فِن لینڈنے باہمی دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
15 JAN 2020 3:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍جنوری،دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور فِن لینڈ کی وزارت دفاع کے مستقل سکریٹری جناب جُکّا جسٹی نے آج نئی دلی میں ہندوستان اور فِن لینڈ کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ آلات ، سازوسامان اور صنعتی تعاون سے متعلق دفاع کی تحقیق و ترقی، خریداری اور پیداوار کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط، رائے سینا ڈائلاگ 2020 کے موقع پر کئے گئے۔ اس مفاہمت نامے کے وسیع دائرۂ کار کےتحت فِن لینڈ کی کمپنیاں اور ہندوستانی دفاعی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس کے درمیان تعاون کا پتہ لگایا جائے گا۔
دیگر شعبوں کےعلاوہ دفاعی تعاون کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت نامے کا ایک مسودہ ڈیفنس ایکسپو 2018 سے زیر بحث ہے اور اب 5 سے9 فروری 2020 کے درمیان اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ہونے والی ڈیفنس ایکسپو 2020 کے دوران اس مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
2019 میں جناب جُکّا جسٹی نے بنگلورو میں ایروانڈیا کے لئےایک وفد کی قیادت کی تھی اور اپنے دورے کے بعد میک اِن انڈیا ویژن میں شرکت کےلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیاتھا اور ایک مفاہمت نامے کے ذریعے دفاعی صنعتی تعاون کےلئے بندوبست کو حتمی شکل دی تھی۔
13؍ فروری 2016 کو فن لینڈ کے وزیراعظم جناب جوہا سِپلا نے میک ان انڈیا ویک کے افتتاح کے لئے ہندوستان کےاپنے دورے کے دوران وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ باہم گفتگو کی تھی۔ 17؍ اپریل2018 کو وزیراعظم نریندر مودی نے سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں پہلی انڈیا نارڈِک سربراہ کانفرنس کے دوران جناب سپلا کے ساتھ باہمی میٹنگ کی تھی۔ فِن لینڈ کے ایک وفد نے بھی 29؍نومبر اور2؍دسمبر 2018 کے درمیان ہندوستان کا دورہ کیاتھا، جس کا مقصد فِن لینڈ کی کمپنیوں کےلئے کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ح ا-ک ا)
U-203
(Release ID: 1599452)
Visitor Counter : 140