وزارت اطلاعات ونشریات

ہندوستان اور بنگلہ دیش نے اطلاعات و نشریات سیکٹر میں اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے

Posted On: 14 JAN 2020 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 جنوری 2020،    بھارت اور بنگلہ دیش نے آج نئی دہلی میں انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ شعبے میں کلیدی سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر اور بنگلہ دیش کے ان کے ہم منصب محمد ایچ محمود بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے وزرا کی موجودگی میں بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان ‘‘بنگ بندھو’’ کی زندگی پر ایک فلم مشترکہ طور پر بنانے سے متعلق باقاعدہ ایک سمجھوتہ بھی ہوا جسے بنگ بندھو کی صد سالہ تقریب کے دوران جاری کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش نے بنگلہ دیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر 17 مارچ 2020 سے 17 مارچ 2021 تک ‘‘مجیب سال’’ منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

HRB_7195.JPG

بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی وابستگی کو اور زیادہ گہرا کرنے کے لئے پرسار بھارتی اور بنگلہ دیش  ریڈیو  بیتار کے درمیان نشریاتی اوقات کے تبادلے کے پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا۔آج سے متیری سرس کے مواد ڈھاکہ میں نشر ہونے شروع ہوگئے ہیں۔ اسی طرح بنگلہ دیش ریڈیو بیتار کے مواد  بھی کولکاتا میں آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے شروع ہوگئے ہیں۔

HRB_7156.JPG

ہندوستان اور بنگلہ دیش دوستی کو ایک مثالی دوستی بتاتے ہوئے اطلاعات و نشریات  کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ دونوں  ممالک  کی وراثت مشترکہ ہیں۔ ہم مواد کے مشترکہ پروڈکشن میں بنگلہ دیش ٹی وی اور بیتار کے ساتھ مزید وابستگی کے منتظر ہیں۔ جناب جاؤڈیکر نے کہا کہ ہندوستان بھی بنگ بندھو فلم سٹی کے قیام میں بنگلہ دیش کے لئے سبھی ممکنہ تعاون فراہم کرے گا۔

3.png

بنگلہ دیش کی نشریات  کے وزیر محمد ایچ محمود نے کہا کہ  وزیراعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی ان کی ہم منصب شیخ حسینہ کی قیادت میں نئی دہلی اور ڈھاکہ کے درمیان  تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں۔ جناب محمود نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی حمایت کے بغیر بنگلہ دیش کی آزادی کبھی بھی ممکن نہیں ہوپاتی اور ہمارے تعلقات تاریخی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 190



(Release ID: 1599381) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali