ریلوے کی وزارت

ای-آفس کے نفاذ کے مرحلہ 2 کے لئے انڈین ریلویز نے ریل ٹیل کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے


ای-آفس کےمرحلہ 2 میں ریل ٹیل 30 جون 2020 تک این آئی سی کے ای آفس پلیٹ فارم پر 34 ریلویز ڈویژنوں میں 39000 یوزرس کو رجسٹر کرے گا

ای-آفس کے مرحلہ 1 میں ریل ٹیل نے انڈین ریلویز کی 58 یونٹوں کو پیپر لیس بنایا

Posted On: 13 JAN 2020 12:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 13جنوری 2020/   ای-آفس  کے مرحلہ1 میں 58 یونٹوں میں 50  ہزار یوزرس  کے  کامیابی کے اندراج کے بعد   انڈین ریلویز نے  پروجیکٹ کے مرحلے 2 کے لئے   وزارت کے تحت   منی رتن   پی ایس یو   ریل ٹیل کے ساتھ   ایک مفاہمتی   دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ پروجیکٹ کے مرحلے 2 میں ریل ٹیل،  این آئی سی کے  ای آفس پلیٹ فارم پر    30 جون 2030 تک  34 ریلوے ڈویزنوں میں  39 ہزار یوزرس کو رجسٹر کرے گا۔  این آئی سی کے   ای آفس  ایکزیکیوشن کا مرحلہ1  مارچ 2020 تک   کام کو مکمل کرلینے کی ذمہ داری کے ساتھ شرو ع ہوا تھا  لیکن   پروجیکٹ کے نفاذ کی تیز رفتار سے   ریل ٹیل نے مقررہ  وقت سے قبل ہی    کام کو مکمل کرلیا ہے اور   کامیابی کے ساتھ     انڈین ریلویز کی  58 یونٹوں میں   50 ہزار سے زائد یوزرس بنائے ہیں اور محض 6 ماہ کی مدت میں  اس  پلیٹ فار م پر کام کرنے کے لئے عملہ کو ٹریننگ دی ہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00159AM.jpg

اس سلسلہ میں ریلوے بورڈ کے  ای ڈی /ٹی ڈی  جناب اومیش   بلوندا   اور ریل ٹیل کی جی ایم   / آئی ٹی پروجیکٹ   محترمہ ہرتیما جے پور یار نے   مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔   اس موقع پر ریلوے بورڈ کی چیئر مین جناب   ونود کمار پانڈے  ،  ریلوےبورڈ کے رکن  ایس اینڈ ٹی جناب پردیپ کمار   اور  ریل ٹیل کے سی ایم ڈی   جناب پنت چاولہ     اور ریلویز  نیز  ریل ٹیل کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

  این آئی سی کا   ای آفس  ، نیشنل     افارمیٹکس سینٹر  (این آئی سی) کے ذریعہ تیار کردہ     سافٹ ویئر پر مبنی کلاؤڈ ہے   جس سکندر آباد اور گڑ گاؤں میں    ریل ٹیل  ٹیئر -3  کے تصدیق شدہ  ڈاٹا سینٹر میں نصب کیا گیا ہے   ۔ یہ سینٹر سکریٹریٹ    مینوئل آف  ای آفس   پروسیجیو   (سی ایس ایم  یو پی)  مبنی ہے۔ فی الحال چار موڈیول فائل   منجمنٹ سسٹم(ای فائل)، نالج منجمنٹ سسٹم (کے ایم سی) کولابریشن اینڈ منجمنٹ سروسیز (سی اے ایم ایس) اور  پرنسل انفارمیشن    منجمنٹ سسٹم  (پی آئی ایم ایس) ای آفس سسٹم کے حصہ ہیں جن پر عمل درآمد ہورہا ہے۔

 ای آفس   پیپر لیس  کلچر کو فروغ دیتا ہے۔  اس سےنہ صرف   عملی لاگت میں بچت ہوگی بلکہ کاربن   فٹ پرنٹ میں بھی کمی آئےگی جو کہ ملک کے ہر ایک شہری کو متاثر کرتے ہیں   ۔ یہ  دنیا کی انتہائی  اشد  ضرورتوں میں سے ایک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س۔ ج۔

U- 168

 



(Release ID: 1599267) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil