وزارت دفاع
آئی این ایس سمیدھا نے صومالی ساحل کے قریب پھنسے ہوئے بحری جہاز کو امداد فراہم کی
Posted On:
08 JAN 2020 10:17AM by PIB Delhi
نئی دلّی، 08 جنوری / خلیج عدن میں قزاقی مخالف گشت پر تعینات آئی این ایس سمیدھا 06 جنوری، 2020 کو ڈھوو الحامد نامی پھنسے ہوئے بحری جہاز کی مدد کے لئے آگے آیا۔ ”ڈھوو“ الحامد کے نام سے جانا مانا لکڑی سے بنا پانی کے روایتی جہاز الحامد کا پتہ آئی این ایس سمیدھا پر موجود ایک آئی این ہیلی کاپٹر نے لگایا، جس نے تصدیق کی کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب یہ جہاز مشکلات سے دو چار ہو کر ادھر ادھر ڈول رہا ہے ۔
بحری تکنیکی ٹیم کے ساتھ ایک بورڈنگ ٹیم نے الحامد کی معمول کی جانچ کی اور امداد بہم پہنچائی۔ الحامد جہاز کے عملے میں 13 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ تکنیکی ٹیم کے عملے نے جانچ کے بعد پتہ لگایا کہ مذکورہ جہاز کے اہم انجن کی ایک شافٹ ٹوٹ گئی ہے، جس کی سمندر میں مرمت نہیں کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد جہاز کو صومالی ساحل سے حفاظت کے ساتھ باہر نکالا گیا۔
در این اثنا، ڈھوو الحامد کے مالک نے مرمت کے لئے جہاز کو باہر نکالنے کے لئے ایک دیگر کشتی روانہ کی ہے۔ بھارتی بحری جہاز سمیدھا نے اپنی روانگی سے قبل ڈھوو کے عملے کو تازہ پانی اور ادویات فراہم کرائیں۔
۔۔۔۔۔۔
U.91
(Release ID: 1598699)
Visitor Counter : 107