وزارت سیاحت

2019 ختم سال کا جائزہ: سیاحت کی وزارت

Posted On: 03 JAN 2020 2:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3 جنوری 2020،   سیاحت کی وزارت ، سیاحت کی ترقی اور فروغ کے لئے پالیسیوں اور پروگراموں کو  بنانے کے لئےپوری طرح عہد بستہ ہے۔ سیاحت کے سیکٹر میں معیشت کو فروغ دینے ، غیر ملکی زر مبادلہ کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور ہر سطح پر بڑی تعداد میں روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔یہی وجہ ہے کہ سیاحت کی وزارت، اس شعبے میں بشمول مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں ، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کی انتظامیہ اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسلسل صلاح و مشورہ اور اشتراک و تعاون کررہی ہے۔سال 2019 میں سیاحت کی وزارت نے ای۔ ویزا فیس میں کٹوتی اور ہوٹل کے کمروں کی بکنگ کےلئے جی ایس ٹی کی شرحوں میں تخفیف اور کوہ پیمائی کے لئے 120 نئی پہاڑی بلندیوں کو کھولنے جیسے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ سودیش درشن  کے تحت اٹھائے گئے متعدد اقدامات کے علاوہ  پرشاد اسکیم اور ایک بھارت سریشٹھ بھارت جیسےمتعدد دیگر  پروگرام اس سال  وزارت سیاحت  کی اہم حصولیابیاں رہی ہیں۔

1.jpg

  • عالمی اقتصادی فورم کے سفر اور سیاحت  کےمسابقتی اشاریہ (ٹی ٹی سی آئی) کی درجہ بندی میں ہندوستان کا مقام بہتر ہو گیا ہے۔اس اشاریہ میں 2013  میں ہندوستان کا65 واںمقام  تھا جوبہتر ہوکر سال 2019 میں  34 واں ہوگیا ہے۔
  • جنوری تا نومبر 2019 کی مدت کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے) 9669633 رہی جو کہ جنوری تا نومبر 2018 کی مدت کے دوران 9366478 رہی تھی۔ اس طرح سے اس میں 23.8 فیصد کی شرح ترقی درج ہوئی ہے۔
  • جنوری تا نومبر 2019 کی مدت کے دوران 2551211 سیاح  ای۔ سیاحتی ویزا پر ہندوستان آئے جبکہ جنوری تا نومبر 2018 کی مدت کے دوران 261511 سیاح ای۔ سیاحتی ویز ا پر ہندوستان آئے۔ اس طرح سےا س میں بھی 23.8 فیصد کی شرح ترقی  درج کی گئی ہے۔
  • جنوری تا نومبر 2019 کی مدت کے دوران  غیر ملکی زر مبادلہ سے ہونے والی آمدنی  (ایف ای ای) 188364 کروڑ روپے  رہی۔ جبکہ جنوری تا نومبر 2018 کی مدت کے دوران  غیر ملکی زر مبادلہ سے ہونے والی آمدنی 175407 کروڑ روپے رہی تھی۔ اس طرح سے اس میں 7.4 فیصد کی  شرح ترقی درج ہوئی۔
  • سودیش درشن اسکیم کے تحت موضوعاتی سرکٹ کی ترقی کا کام کیا جارہا ہے۔ سودیش درشن اسکیم کے تحت آج کی تاریخ تک 6035.70 کروڑ روپے کے کل 77 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
  • مذہبی مقامات کےاحیا اور روحانی ، ثقافتی ورثے کی جدید کاری کے لئے  قومی مشن  (پی آراے ایس ایچ اے دی)  اسکیم کے تحت  نشان زد مذہبی مقامات کی مربوط ترقی کا کام کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک  840.02 کروڑ روپے کی مالیت کے کل 28 پروجیکٹوں کو منظوری دی جاچکی ہے۔
  • ‘‘ایک ثقافتی ورثے کو اپنایئے: اپنی دھروہر، اپنی پہنچان’’ پروجیکٹ ، ثقافتی ورثے/ سیاحتی مقامات نے سیاحوں کے لئے سہولتوں کے فروغ کے لئے نیز ایک منصوبہ بند اور مرحلہ وار طریقے سے ان مقامات کو سیاحت کے موافق بنانے کے لئے  سیاحت کی وزارت، ثقافت کی وزارت، ہندوستانی محکمہ برائے آثار قدیمہ اور ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعہ ایک مشترکہ کوشش ہے۔‘ایک ثقافتی ورثے کو اپنایئے’ کے تحت  اب تک سیاحت کی وزارت نے 27 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔

ای۔ ویزا:

  • ای ۔ ویزا کے چار ذیلی زمرےای۔ سیاحتی ویزا، ای۔ تجارتی ویزا، ای۔ میڈیکل ویزا اور بیمار شخص کے ساتھ آنے والے فرد کے لئے ای۔ ویزا۔
  • ای۔ ویزا  28 نامزد ہوائی اڈوں اور پانچ نامزد بندرگاہوں کے ذریعہ داخلے کے لئے مجاز ہے۔
  • فی الحال ای ۔ ویزا کی اسکیم 179 ممالک کے شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔ ای ۔ ویزا کو درج ذیل طریقے سے مزید آسان بنایا گیا ہے۔
  1. ایک سال کے  ای۔ سیاحتی ویزا کے مستزاد، پانچ سال کی مدت کے لئے ای۔  سیاحتی ویزا  شروع کیا گیا ہے۔ پانچ سال کی مدت تک کے لئے یہ ای۔ سیاحتی ویزا 90 دن کے زیادہ سے زیادہ قیام کے ساتھ اور کئی بار داخلے کے لئے ہوگا۔ اس میں مزید توسیع کی گنجائش نہیں ہے۔
  2. دوہرے داخلے کے ساتھ ایک مہینے کے ای۔ سیاحتی ویزا کی شروعات کی گئی ہے۔
  3. سرکاری / سرکاری سیکٹری کی کمپنیوں کی کانفرنسوں کے لئے ای۔ کانفرنس ویزا کی طرز پر  ای۔ کانفرنس ویزا ، نجی اشخاص / کمپنیوں / اداروں کے ذریعہ منعقدہ نجی کانفرنسوں کے لئے بھی فراہم کیا جائے گا۔
  • حکومت نے ملک میں سیاحت مسابقت کو فروغ دینے کے لئے ای ویزا پر ویزا کی فیس میں بھی واضح کمی کی ہے۔ ویزا کی نئی شرح  درج ذیل ہیں۔
  1. تیس دنوں کا ای۔ سیاحتی ویزا (اپریل تا جون)                10 امریکی ڈالر
  2. تیس دنوں کا ای۔ سیاحتی ویزا (جولائی تا مارچ)             25 امریکی ڈالر
  3. ایک سال کے لئے ای۔ سیاحتی ویزا                            40 امریکی ڈالر
  4. پانچ سال کے لئے ای۔ سیاحتی ویزا                              80 امریکی ڈالر
  • حکومت نے  کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کے لئے  مزید 120 پہاڑی چوٹیوں  کو کھول دیا ہے۔ پہاڑوں کی ان بلند چوٹیوں کو کھولنے سے ملک میں مہم جوئی کی سیاحت کو فروغ دینے میں تعاون فراہم ہوگا۔
  • حکومت نے  ہوٹل کے کمروں پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں تخفیف کردی ہے۔ 1001  سے لیکر 7500  فی رات والے کمروں کے لئے جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد  جبکہ 7501 روپے سے زائد کے کرائے والے کمروں کےلئے جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد ہے۔ ایسا کرنے کا مقصد ہندوستان کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا ہے اور خطے میں سیاحت کا مقابلہ کرنے والے دیگر بازاروں سے ہندوستان کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔

2.jpg

  • سیاحت کی  وزارت کو  ‘بھارت پرو’  منعقد کرنے کے لئے نوڈل وزارت کی حیثیت سے  منتخب کیا گیا تھا۔ بھارت پرو کا انعقاد دلی کے لال قلعے میں یوم جمہوریہ تقریبات 2019 کے حصے کے طور پر  26 تا 31 جنوری 2019 کو  عمل میں آیا ہے۔ اس کا انعقاد مہاتما گاندھی کا  150 واں یوم پیدائش منانے کے موضوع پر کیا گیا۔ بھارت پرو کی اہم جھلکیوں میں مجسمہ ساز پدم شری رام وی سُتار کے ذریعہ تیار کردہ ‘اسٹیجو آف یونٹی’ یعنی مجسمہ اتحاد کی نقل ،  مسلح افواج بینڈز (ساکت و متحرک)  کے ذریعہ پرفارمنسز، مختلف پکوان والے فوڈ کوٹ ، دست کاری میلہ، ملک کے مختلف حصوں کے ثقافتی پرفارمنسز ، وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعہ ایک فوٹو نمائش  اور ثقافت کی وزارت کے ذریعہ گاندھی گرام  (این زید سی سی ) کا قیام جس میں 10 آرٹسٹوں نے ‘مہاتما گاندھی کی آئیڈیا لوجی ’ کے موضوع پر پینٹنگ بنائی، شامل ہیں۔
  • سیاحت کی وزارت نے 21 جون 2019 کو یوگا کی بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی تقریب کے حصے کے طور پر ایک بڑے فیم ٹور کا اہتمام کیا۔ 20 ممالک کے ٹور آپریٹروں، ٹریول میڈیا  کے نمائندوں اور رائےعامہ ہموار کرنے والے افراد  نے  اس بڑے فیم ٹور میں شرکت کی۔بڑے فیم ٹور کے شرکا کے لئے 21 جون 2019 کو بنگلورو کے لال باغ میں  یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی تقریب کےلئے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یوگا کا بین الاقوامی دن بڑے پیمانے پر وزارت سیاحت کے ذریعہ ملک میں گھریلو انڈیا ٹورزم دفاتر کے ذریعہ منایا جاتا ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں سیاحتی شراکت داروں، سرکاری افسران، سیاحوں اور مقامی برادریوں سمیت 26600 سے زائد افراد  کی شرکت کے ساتھ اندازاً 69 پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ ان تمام پروگراموں میں آئی ڈی وائی کی برانڈنگ کی گئی۔ متعدد مشہور شخصیات کو یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کی تقریبات کے بارے میں  مزید بیداری  پیدا کرنے کے لئے مدعو کیا گیا۔بیرون ملک انڈیا ٹورزم نے ہندوستانی مشنوں کے ساتھ اشتراک میں آئی ڈی وائی منانے کے لئے  متعدد پروگراموں  کا انعقاد کیا۔

3.jpg

  • سیاحت کی وزارت نے  نے 20 اگست 2019 کو اشوکا ہوٹل نئی دہلی میں سیاحت کی ریاستی وزرا کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں ریاستی حکومت کے 18 سے زائد سیاحتی وزرا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں  پروجیکٹوں کے نفاذ سے متعلق  متعدد امور اور  شکایات کے ازالے کے لئے  نیز سیاحوں کی سکیورٹی اور تحفظ کے لئے  تال میل قائم کرنے   جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

4.jpg

  • سیاحت کی وزارت نے  ‘انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فیسیلی ٹیٹرس سرٹی فکیشن’ (آئی آئی ٹی ایف سی) یعنی شاندار ہندوستان، سیاحوں کو آسانی فراہم کرنے والے سرٹی فکیشن  پروگرام کا آغاز یا۔یہ سرٹی فکیشن پروگرام ایک آن لائن لرننگ منیجمنٹ نظام ہے جس کا مقصد  سیاحتی سہولت کار کی حیثیت سے  کام کرنے کے لئے ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنا ہے۔ یہ پروگرام مقامی شہریوں کو  مقامی تجربات سیکھنے اور سیاحوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے روایتی علوم سیکھنے  اور اپنے کنبے کےلئے روزی روٹی کمانے میں تعاون فراہم کرتا ہے۔
  • سیاحت کی وزارت  نے انکریڈیبل انڈیا ویب سائٹ کو ازسرنو ڈیزائن کیا ہے۔یہ ویب سائٹ ہندوستان کو ایک جامع سیاحتی مرکز کی حیثیت سے اجاگر کرتی ہے۔ یہ بڑے تجربات مثلاً روحانیت، ثقافتی ورثے، مہم جوئی، ثقافت، یوگا، ویلنیس اور  اسی طرح کی دیگر چیزوں  کے ارد گرد گھومتے  ہیں۔یہ ویب سائٹ  ہندی کے علاوہ سرکردہ بین الاقوامی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔ انکریڈیبل انڈیا ویب سائٹ کا ہندی ورژن 20 اگست 2019 کو نئی دلی کے اشوکا ہوٹل میں منعقدہ سیاحت کے ریاستی  وزرا کی کانفرنس میں  لانچ کیا گیا تھا۔ سیاحت اور ثقافت کی وزارت نے  لداخ میں سیاحت کے مواقع کو تلاش کرنے اور لداخ میں مقامی اتھارٹیوں کے ساتھ صلاح و مشورے سے سیاحت کےلئے مناسب پالیسی اقدامات تیار کرنے کے  لئے  3 تا 6 ستمبر 2019 کے دوران   لداخ تک سیاحت کی وزارت کے سینئر افسران کے ایک وفد کی قیادت کی۔
  • وزارت سیاحت نے  23 تا 25 ستمبر 2019 کے دوران نئی دہلی میں فیڈریشن آف ایسوسی ایشن ان انڈین ٹورزم اینڈ ہوسٹپلیٹی (ایف اے آئی ٹی ایچ) کے زریعہ  منعقدہ انڈیا ٹورزم مارٹ (آئی ٹی ایم) 2019 کو تعاون فراہم کیا۔اس پروگرام میں 51 ملکوں کے تقریباً 240 مندوبین نے شرکت کی۔ 24 اور 25 ستمبر 2019 کو خریداروں اور فروخت کنندہ مندوبین کے درمیان  بزنس ٹو بزنس میٹنگ اور نیٹ ورکنگ اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔ انڈیا ٹورزم مارٹ (آئی ٹی ایم) حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شراکت داروں کو غیر ملکی ہم منصب کے ساتھ تبادلہ کرنے کےلئے ایک موقع کے ہمراہ ایک قومی پلیٹ فارم  فراہم کرتا ہے۔

5.jpg

  • سیاحت کی وزارت نے 27 ستمبر 2019 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں  قومی سیاحتی ایوارڈ 18۔2017 کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے دوران مختلف زمروں میں کل 26 ایوارڈز عطا کئے گئے۔صدر جمہوریہ ہند،  اقوام متحدہ عالمی سیاحتی ادارے  (یو این ڈبلیو ٹی او) کے سکریٹری جنرل  اور سیاحت اور ثقافت  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے فاتحین کو ایوارڈ سے نوازا۔

6.jpg

  • نئی دہلی کے وگیان بھون میں  27 ستمبر 2019 کو سیاحت کا عالمی دن  منایا گیا۔ اس سال اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (یو این ڈبلیو ٹی او) نے ہندوستان کو  سیاحت کا عالمی  دن منانے کے مقام کے طور پر  منتخب کیا تھا۔اس کا مقصد سیاحت کے سماجی، ثقافتی ، سیاسی اور اقتصادی قدر و قیمت اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں سیاحت کے شعبے کے تعاون کے لئے عالمی برادری کے درمیان بیداری کو فروغ دینا ہے۔2019 میں پورےسال ہنر مندی، تعلیم اور روزگار پر اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے کی مرکوز توجہ کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کا موضوع تھا ‘سیاحت اور روزگار: سبھی کے لئے ایک بہترین مستقبل’۔ نائب صدر جمہوریہ ہند سیاحت کے عالمی دن کا افتتاح کرنے کےلئے مہمان خصوصی تھے۔ سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (یو این ڈبلیو ٹی او) کے سکریٹری جنرل ، پیراگوے کے وزیر سیاحت اور 82 بین الاقوامی مندوبین اس موقع پر موجود تھے۔
  • سال 19۔2018 کے دوران وزارت سیاحت کے ذریعہ عالمی سطح پر جاری کردہ دی انکریڈیبل انڈیا ‘فائنڈ دی  انکریڈیبل یو’ یعنی شاندار ہندوستان   مہم کو  ‘مارکیٹنگ ۔ اولین  حکومت کے مرکز ’ کے زمرے مین  پی اے ٹی اے  (پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن) گولڈ ایوارڈ  2019 کا فاتح قرار دیا گیا۔ اس سال ایوارڈ نے دنیا بھر کے  78 اداروں اور  انفرادی اشخاص  کی جانب سے 198 اندراج حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

7.jpg

  • سیاحت کی وزارت نے 2 اکتوبر تا 13 اکتوبر 2019 کے دوران قومی سطح پر  پریٹن پرو 2019 منایا۔ پریٹن پرو کے دلی مرحلے کا انعقاد 2 اکتوبر سے لیکر 6 اکتوبر 2019 تک  راج پتھ لان  میں کیا گیا۔ پریٹن پرو 2019 کا مرکزی خیال مہاتما گاندھی کا 150 واں یوم پیدائش تھا۔ اس پلیٹ فارم کا استعمال ‘ایک بھارت، سریشٹھ بھارت’ کے تصور کو فروغ دینے کےلئے بھی کیا گیا تھا۔پریٹن پرو 2019 کے دوران ملک گیر سطح پر ریاستی حکومتوں ، وزارتوں،  انڈیا ٹورزم کے دفاتر اور ہوٹل منیجمنٹ کے اداروں کے ذریعہ سیاحت سے متعلق  مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
  • سیاحت کی وزارت نے   23 نومبر  تا 25 نومبر 2019 کے دوران منی پور کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے منی  پور کے امپھال میں آٹھواں انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ (آئی ٹی ایم) کا انعقاد کیا۔ ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور منی پور کے وزیراعلی نے 23 نومبر 2019 کو منی پور کے امپھال میں انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ (آئی ٹی ایم) کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

 

8.jpg

انٹرنیشنل ٹورزم مارٹ  کا انعقاد شمال مشرقی خطے میں مقامی اور بین الاقوامی بازاروں میں خطے کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ آئی ٹی ایم 2019 میں 18 ملکوں کے کل 35 غیر ملکی مندوبین ، شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والے 79 مقامی فروخت کنندگان اور مغربی، مشرقی اور شمالی خطے سے تعلق رکھنے والے 32 گھریلو مندوبین نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔م ع۔ن ا۔

U- 46



(Release ID: 1598551) Visitor Counter : 601


Read this release in: English , Hindi , Bengali