کامرس اور صنعت کی وزارتہ

آرٹی فیشل  انٹلی جنس  اور مشینی آموزش 2035 تک ہندوستانی  معیشت میں ایک ٹریلین امریکی ڈالر کا تعاون کرے گی؛ حکومت سرمایہ کاروں  اور اسٹارٹس اپس کے لئے  مواقف ماحول کو یقینی بنانے لئے عہد بند ہے: پیوش گوئل


کامرس و صنعت کے وزیر نے نئی دہلی میں این ایس ای نالج  ہب کا افتتاح کیا

Posted On: 06 JAN 2020 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6 جنوری 2020،   کامرس و صنعت اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) نالج ہب کا افتتاح کیا  جو کہ آرٹی فیشل انٹلی جنس کے ذریعہ چلنے والا ایک آموزشی اکو سسٹم ہے جو کہ بینکنگ، مالیاتی خدمات اور بیمے (بی ایف ایس آئی)  شعبے  میں معاون ہوگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامرس اور صنعت کے وزیر نے کہا کہ دنیا میں دوسرے سب سے بڑے  فن ٹیک ہب کے طور پر ترقی کرنے کے باوجود ہندوستان میں بی ایف ایس آئی شعبے میں ابھی بہت کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  این ایس ای کے ذریعہ تیار کئے گئے نالج ہب سے یہ ضرورتیں پوری ہوں گی اور اس سے مالیاتی شعبے کو مستقبل کی طرف لے جانے میں مدد ملے گی۔

این ایس ای نالج ہب ہنرمندی میں اضافہ کرے گا اور مالیاتی خدمات کی صنعت کے لئے مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق  افرادی قوت تیار کرنے میں تعلیمی اداروں کی مدد  کرے گا۔ یہ موبائل پر بھی دستیاب ہے اور  کے ذریعہ عالمی سطح کا متن اور آموزگاروں کو ایک جدید ترین اور مستقبل کے لئے تیار پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

کامرس و صنعت کے وزیر نے کہا کہ یہ صنعت کے ذریعہ چلایا جانے والا آموزشی اکو سسٹم  بی ایف ایس آئی کے شعبے میں آئندہ نسل کو ہنرمند بنانے اور ان کی صلاحیت سازی میں ہندوستان کی مدد کرے گا۔جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آرٹی فیشل انٹلی جنس کے استعمال سے یہ بات یقینی بنائی جاسکے گی کہ ہنرمندی کا اپ گریڈیشن سستا ہو اور قابل رسائی ہو اور مذکورہ شعبے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے  افرادی قوت تیار کرنے میں مدد گار ہو۔ انہوں نے کہا  کہ آرٹی فیشل انٹلی جنس اور مشینی آموزش سال 2035 تک  ہندوستانی معیشت میں ایک ٹریلین امریکی ڈالر کا تعاون کرے گی اور  آرٹی فیشل انٹلی جنس کے امکانات کا فائدہ اٹھانے کے لئے این ایس ای کے  ذریعہ کی گئی یہ ایک اچھی شروعات ہے اور اس کا استعمال ہندوستان میں بی ایف ایس آئی شعبے میں افرادی قوت تیار کرنے کے ایک حربے کے طور پر کیا جائے گا۔

کامرس اور صنعت کے وزیر نے سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کو حکومت کی مسلسل حمایت کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ آج ہندوستان سرمایہ کاروں، یہاں ت کے چھوٹے سے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لئے ایک محفوظ مقام ہے اور این ایس ای کے  ذریعہ قائم کیا گیا یہ نالج ہب  بی ایف ایس آئی شعبے میں کام کرنے والوں کو بااختیار بنائے گا اور انہیں تقویت پہنچائے گا اور علم ، اختراع اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعہ عالمی سطح کی خدمات فراہم کرانے میں سرمایہ کاروں اور مالیاتی خدمات کو فائدہ پہنچائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 64


(Release ID: 1598533) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Marathi