سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

14 سائنسداں سورن جینتی فیلوشپس 2018-19 کے اعزاز سے نوازے گئے

Posted On: 02 JAN 2020 11:31AM by PIB Delhi

 

14سائنسدانوں کو اختراعی تحقیقی تصورات  پر مشتمل پروجیکٹس اور تحقیق و ترقی کے متعلقہ شعبوں پراثرانداز ہونے کے ان تعداد کے لیے سورن جینتی فیلو شپس سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اس اعزاز کے لیے ان سائنسدانوں کا انتخاب تین مرحلوں پر مبنی زبردست غوروخوض کے عمل کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ سائنسداں بغیر کسی قسم کے دباؤ یا دشواریوں کے اپنی تحقیق پر آزادی کے ساتھ کام کرنے  کے مجاز ہوں گے۔

حکومت ہند نے سورن جینتی فیلوشپس کی اسکیم ملک کے 50ویں یوم آزادی کے موقع پر یادگار کے طور پرشروع کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت مصدقہ صلاحیتوں کے حامل جواں سال سائنسدانوں کو خصوصی امداد و معاونت فراہم کرائی جاتی ہے،تاکہ وہ  سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید میدانوں میں اپنی اختراعی تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

ان اعزاز یافتگان کو فیلوشپ اور تحقیقی کاموں کےلیے سائنس وٹیکنالوجی کے محکمے کی جانب سے امداد ومعاونت فراہم کرائی جاتی ہے، جس میں تحقیقی کاموں کے لیے تمام مطلوبہ امداد ومعاونت شامل ہے۔جس میں 25 ہزار روپے ماہانہ کی مالی معاونت اور تحقیقی کاموں کے لیے پانچ سال تک کے لیے ان کی تنخواہ کے طور پر 5 لاکھ روپےسالانہ کی تحقیقی  معاونت فراہم کرائی جاتی ہے۔اس بار سورن جینتی فیلو شپس کےلیے موصول ہونے والی 443 درخواستوں میں سے 14 سائنسدانوں کا انتخاب خصوصی فیلوشپ اعزاز کے لیے کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔س ش۔ ت ع۔

U-28



(Release ID: 1598250) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Hindi