شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

سال بھر کی حصولیابیوں کا جائزہ: شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈونیر)

Posted On: 30 DEC 2019 1:04PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی، 30دسمبر2019،       شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونیر) کی وزارت کی کلینڈر سال 2019 کے دوران اہم حصولیابیاں درج ذیل ہیں:

1۔ این ایل سی پی آر/ این ای ایس آئی ڈی ایس/ خصوصی پیکجز/ ایس آئی ڈی ایف/ ایچ اے ڈی پی:

  • دسمبر 2017 میں حکومت ہند نے شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں ، سماجی اور طبعی بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کو پرُ کرنے کے لئے شمال مشرقی خصوصی بنیادی ڈھانچی ترقی اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) کو منظوری دی۔
  • وزارت نے شمال مشرقی خطے میں این ای ایس آئی ڈی ایس / این ایل سیپی آر/ خصوصی پیکج / ایس آئی ڈی ایف/ ایچ اے ڈی پی اسکیم کے تحت 3124.72 کروڑ روپے کی لاگت کے کل 211 پروجیکٹوں کو نافذ کیا گیا۔
  • شمال مشرقی خطے میں پہلے بانس صنعتی پارک کے لئے اصولی طور پر منظوری دی گئی۔ اس کا اطلاق قیام آسام کے دیما باسو ضلع کے مانڈر ڈیسا کے 75 ہیکٹیئر رقبے میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کو مارچ 2021 میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
  • این ای ایس آئی ڈی ایس/ این ایل سی پی آر/ خصوصی پیکجز/ ایس ڈی آئی ایف کے تحت شمال مشرقی ریاستوں سے موصولہ منصوبوں کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے موجودہ کیلنڈر (تقسیم) سال کے دوران آئی ایم سی/ این ای ایس آئی ڈی ایس کمیتی کے 9 اجلاس منعقد کئے گئے۔

2۔ شمال مشرقی کونسل:

  • شمال مشرقی کونسل کا 68واں مکمل اجلاس، 8 اور 9 ستمبر 2019 کو آسام انتظامیہ اسٹاف کالج، گواہاٹی،آسام میں منعقدہ ہوا۔اس مکمل اجلاس کے دوران شمال مشرقی 8 ریاستوں کی مشاورت سے بہت سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اس اجلاس میں وزیر داخلہ اور این ای سی کے چیئرمین نے موجودہ شمال مشرقی کونسل کی اسکیموں کے تحت این ای سی کے 30 فیصد نئے منصوبوں کو محروم علاقوں کی مرکوز ترقی کے  لئے مختص کرنے کی تجویز دی تاکہ محروم معاشرے کے نظرانداز طبقات اور ابھرتے ہوئے ترجیحی شعبے اور اس سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔
  • دور درازشمال مشرقی خطے: مقبوضہ شمال مشرقی خطے، ثقافت، ورثہ اور کاروباری مواقع کو فروغ دینے اور اس کو مقبول کرنے کے مقصد سے 23 تا 26 نومبر 2014 کے دوران وارانسی میں ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس چار روزہ ایونٹ کے دوران ہندوستان کے شمال مشرقی کی 8 ہمشیرہ ریاستوں کی نمائش کی گئی۔ اس ایوینٹ میں تمام ریاستوں اور مرکز ی حکومت کی ایجنسیوں کی نمائندگی کی گئی۔ اس اوینٹ یا تقریب کا افتتاح وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ایم ڈی او این ای آر نے این ای سی اور مذکورہ وزارت کے اعلی افسران کی موجودگی میں کیا۔
  • شمال مشرقی خطے کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے خطے میں وائلڈ لائف سینکچری / پارکس، اچھے قدرتی مناظر اور خوبصورتی، آبشاروں، جنگلات، ثقافت، ورثہ، دستکاری اور کاروبار کے ساتھ ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے میزورم کا دورہ کیا۔ اس دورے کا اہم مقصد سیاحوں کے معاشرے کے ثقافتی مواقع کو فروغ دینے یا بڑھانے کےلئے مقامی معاشرے کی فعال شرکت کے اہم پہلوؤں پر توجہ دینا تھا۔
  • وزیراعظم نے 6 مارچ 2019 کوکرناٹک کے گلبرگہ یونیورسٹی مین شمال مشرقی خطے کی طالبات کے لئے گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا۔
  • جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی میں شمال مشرقی طلبا کے لئے ہاسٹل کی تعمیر: اس منصوبے پر 28.675 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس میں سے کل 11.01 کروڑ روپے این ای ایس نے جاری کئے ہیں۔  زمینی سطح پر اس پروجیکٹ کا آغاز ہوچکا ہے اور فی الحال تقریباً 10 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ امکان ہے کہ اس منصوبے کو دسمبر 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا۔
  • روہنی، دہلی میں ’’شمال مشرقی ریاستوں کے طلبا کے لئے ہاسٹل کی تعمیر‘‘ کے لئے  آراضی کی خریداری: نئی دہلی کے روہنی میں شمال مشرقی طلبا کے لئے ہاستل کی تعمیر کے مقصد سے 1990 مربع میٹر اراضی کی خریداری کے لئے 2.50 کروڑ روپے کی رقم کی منظوری دی گئی۔ ڈی ڈی اے نے زمین پر قبضے کا سرٹی فکیٹ دے دیا ہے۔
  • دوارکا کے سیکٹر۔13 میں این ای سی کنونشن  سینٹر قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس سینٹر میں1000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والا آڈیٹوریم ہوگا جس میں بنیکٹ ہال، نمائش کے لئے مقام، میوزیم، لائبریری، فوڈ کورٹ، آفس کےلئے جگہ (اسپیس)، کار پارکنگ اور آٹھ مہمان خانے نیز 3 اسٹاف کوارٹر ہوں گے۔ اس کے لئے ڈی ڈی اے نے 5341.75 مربع میٹر پیمائش کی زمین مختص کی ہے۔
  • برنیہاٹ، آسام میں سی بی ٹی سی کی ایڈمنسٹریٹیو عمارت کا افتتاح،وزیرمملکت (آزادانہ چارج) برائے شمال مشرقی خطے کی وزارت کے ذریعہ عمل میں آیا۔
  • شمال مشرقی سڑک شعبے کی ترقی اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس): این ای آر ڈی ایس اسکیم کے تحت، این ای سی نے اہم اور اسٹریٹجک بین ریاستی سڑکوں کی درجہ بندی کی ہے جن کا ریاستوں مین سےکسی کی بھی طرف سے صحیح طریقے سے رکھ رکھاؤ نہیں کیا گیا۔ ان بین ریاستی سڑکوں کے رکھ رکھاؤ اور صحیح طریقے سے مینٹین کرنے کے لئے 20۔2019 کے دوران، 882 کروڑ روپے کے 10نئے پروجیکٹس کو اب تک منظوری دی جاچکی ہے اور 118 کروڑ روپے کی لاگت کے پروجیکٹ زیر عمل ہیں۔
  • این ایل سی پی آر (مرکزی) وسائل کے غیر تمادی (نال لیپسیبل) مرکزی پول کی اسکیم کو اپریل 2018 کے دوران عمل درآمد کے لئے این ای سی میں منتقل کردیا گیا تھا۔ مذکورہ اسکیم کے تحت 20۔2019 کے عرصے کے دوران مجولی آئی لینڈ (جزیرے)، اگرتلہ، اکھورا ریل لائن پروجیکٹ وغیرہ کے لئے کل 217.41 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔
  • مختص رقم اور اخرجات: بجٹ کے تخمینے کے مطابق مالی سال 20۔2019 میں 13 دسمبر 2019 تک اصل اخراجات 867.32 کروڑ روپے ہیں جن میں سے بجٹ تخمینے کا 58.75 فیصد حاصل ہوچکا ہے۔
  • پروجیکٹ کی تکمیل: سال 20۔2019 کے دوران مختص رقم 964.25 کروڑ روپے کی لاگت کے کل 78 پروجیکٹ اور غیر منصوبہ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ منصوبے مکمل ہوگئے ہیں۔
  • 14امیدافزا یا خواہش مند اضلاع میں ہر ایک ضلع کو ایک ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے: 67 ویں مکمل اجلاس کے دوران این ای آر میںواقع ہر ایک امید افزا ضلع (ایسپریشنل ڈسٹرکٹ) کو مختلف اشاریوں پر ترقی کرنے کے اہل بنانے کےلئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ این ای سی نے شمال مشرقی ریاستوں کے 14 خواہشمند اضلاع کو کل 14 کروڑ روپے جاری کئے۔
  • ایم او ایس (آزادانہ چارج) ایم ڈی او این ای آر کنے گواہاٹی میں ایم ڈی او این ای آر، سی پی ایس یو این ای آر ایم اے سی کے دفتر کی عمارت کی تعمیر کےلئے سنگ بنیاد رکھا۔

3۔ شمال مشرقی ریاستی سڑک سرمایہ کاری پروگرام (این ای ایس آر آئی پی) کو نئے نام شمال مشرقی سڑک شعبے کی ترقی اسکیم۔ (ای اے پی) سے موسوم کیا گیا۔

  • ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے شمال مشرق کی 7 ریاستوں میں قومی شاہراہوں کے اپ گریڈیشن کے 12 منصوبوں  جن کی کل لمبائی 432.2 کلومیٹر ہے اور جن کی تخمینہ لاگت 2144.56 کروڑ روپے ہے، زیر تعمیر ہیں اور ا سال کے دوران تمام پروجیکٹوں میں بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
  • کیلنڈر سال 2019 کے دوران شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے ریاست آسام، میگھالیہ، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ کے مختلف شعبوں (ماحولیات، پانی، صحت، سیاحت، تعلیم، بجلی، دیہی، سڑک، میڈیکل، زراعت) میں 21 بیرونی امدادی پروجیکٹوں کی حمایت کی۔ ان منصوبوں کی کل لاگت 20000 کروڑ روپے ہے جو مختلف کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔

4۔ نارتھ۔ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس منیجمنٹ پروجیکٹ (این ای آر سی او آر ایم پی):

شمال مشرقی خطہ معاشرتی وسائل انتظامیہ منصوبہ (این ای آر سی او آر ایم پی) حکومت ہند کے ذریعہ فنڈ کیا جانے والا گزر بسر سے متعلق ذریعہ معاش کا منصوبہ ہے۔ پروجیکٹ پر عمل درآمد کا تیسرا مرحلہ جون 2014 میں 6 سال کی مدت کے لئے یعنی 31 مارچ ، 2020 میں شروع ہوا۔ اس پروجیکٹ کا موجودہ مرحلہ یعنی جس کے تحت اروناچل پردیش کے ترپ (غیر منقسم) اور چانگ لانگ اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے، منی پور کے ضلع چورا چند پور اور چندیل موجودہ منصوبے میں شامل ہیں۔ ریکارڈس کے مطابق پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال ذیل میں درج ہے:

تفصیلات

ہدف

حصولیابیاں/ کامیابی

جن ریاستوں کا احاطہ کیا جائے گا

2

2

جن اضلاع  کا احاطہ کیا جائے گا

4

4

جن دیہاتوں  کا احاطہ کیا جائے گا

1,177

1212

جن گھروں  کا احاطہ کیا جائے گا

58,850

58789

قومی وسائل کے منظم گروپ  (این اے آر ایم جی ایس)

1,570

1383

خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی)

3,920

3494

این اے آر ایم جی کلسٹر ایسوسی ایشن

60

123

ایس ایچ جی فیڈریشن

175

134

 

مالی سال 20۔2019 کے دوان (اکتوبر 2019 تک) اس اسکیم کے لئے 96 کروڑ روپے کے فنڈس تقسیم / استعمال کئے ۔

5۔ شمال مشرقی دیہی ذریعہ معاش پروجیکٹ (این ای آر ایل پی):

این آر ایل پی، عالمی بینک کے تعاون سے منسلک پروجیکٹ، جو سال 2012 میں شروع ہوا، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این آر) نے دیہی معاشیات کو بہتر بنانے کے مقصد سے نافذ کیا تھا۔ اس منصوبے نے میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ چار ریاستوں کے تمام 11 اضلاع کے 58 ڈیولپمنٹ بلاکس کے تحت 1645 دیہاتوں کا احاطہ کیا۔ یہ پروجیکٹ 30 ستمبر 2019 کو اختتام پذیر ہوا اور ایک توسیعی مدت یعنی 31 دسمبر 2019 تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ابھی جاری ہے۔ تکمیل کی مدت میں یہ توسیع اختتام سے متعلق سرگرمیوں خصوصی طور پر اسکیم کے آڈٹ کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

منصوبے کی اہم حصولیابیاں درج ذیل دی گئی ہیں:

  1. 10462لڑکے اور لڑکیوں کو مختلف نوکریوں سے متعلق ہنر مندی کی تربیت دی گئی۔
  2. 28.154 خود امدادی گروپس (ایس ایچ جی) اور 1212 ویلیج فیڈریشنز کے قیام کے ساتھ ساتھ 1599 کمیونٹی ڈیولپمنٹ گروپس (سی ڈی جی) کے ذریعہ 292889گھروں کا احاطہ کیا گیا۔
  3. پروجیکٹ کے تحت بنائے گئے ایس ایچ جی کے 97 فیصد ممبروں کے پاس 60.51 کروڑ روپے کی مجموعی بچت والی سیونگس بینک اکاؤنٹس ہیں۔
  4. پروجیکٹ سے 3119.15 کروڑ روپے کا کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ (سی آئی ایف) 28154 ایس ایچ جیز کو جاری کیا گیا ہے۔
  5. مجموعی طور پر 5535 ایس ایچ جیز نے 58.19 کروڑ روپے کے منظور شدہ بینک لون کی رقم کے ساتھ بینک رابطہ حاصل کیا ہے۔ بینک سے فی ایس ایچ جی قرض کی اوسط رقم 1.02 لاکھ روپے ہے

(بی) ریاستوں کے مطابق ہنر مند (اسکلڈ) لوگوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ریاست

تربیت یافتہ افرد کی تعداد

میزورم

1601

ناگالینڈ

1438

سکم

3491

تریپورہ

3932

کل تربیت یافتہ

10462

 

6        شمال مشرقی دستکاری اور ہتھ کرگھا ترقی کارپوریشن لمیٹیڈ ( این ای ایچ ایچ ڈی سی ):

  • این ای ایچ ایچ ڈی سی  نے اپنے دستکاری فروغ مراکز اور شمال مشرقی خطے کے کلسٹروں میں 30 جدید قسم کی دستکاری اور ہتھ کرگھا مصنوعات تشکیل دی ہیں۔
  • این ای ایچ ایچ ڈی سی  نے گجرات میں اسٹیچو آف لبرٹی  کے پاس کیوڈیا میں ایکتا مال میں ایک شوروم کھولا ہے جس میں شمال مشرقی خطے کی متعدد اقسام کی دستکاری اور ہتھ کرگھا مصنوات رکھی ہیں۔
  • مشال مشرق کی ہتھ کرگھا اور دستکاری مصنوعات کی آن لائن فروخت کے لئے این ای ایچ ایچ ڈی سی  نے جون،2019 میں اپنا آن لائن پورٹل شروع کیا تھا۔
  • این ای ایچ ایچ ڈی سی نے دستکاری  اور ہتھ کرگھا مصنوعات کی سپلائی کے لئے 35 وینڈر بنائے ہیں۔
  • این ای ایچ ایچ ڈی سینے گذشتہبرس شمال مشرقی خطے میں بنکروں ؍ کاریگروں کے لئے متعدد تربیتی پروگرام چلائے۔

 

7۔       شمال مشرقی زرعی مارکٹنگ  کارپوریشن لمیٹیڈ(این ای آر اے ایم اے سی ) : این ای آر اے ایم اے سی کی اہم سرگرمیاں (یکم جنوری 2019 تا 15 دسمبر 2019 ۹ اس طرح ہیں:

  • ادرک ، بڑی الائچی ، انناس ،پیرا  اور کیوی جیسے شمال مشرقی پروڈکٹس کی خریداری اور سپلائی۔
  • کالا چنا، ہرا چنا، کیچوے کی کھاد، ٹیشوکلچر آرچڈ ، کالی مرچ ٹشو کلچراور بنانا (کیلا) سیڈنگ وغیرہ جیسی زرعی مصنوعات کی سپلائی کا انتظام
  • ہلدی پاؤڈر،انناس کا اسکوائش ، کیوی اسکوائش ، کیوی جیم ، کالی مرچ کا پاؤڈر ، بڑی الائچی اور مخصوس قسم کے خریدے گئے کالے چاول کی خردا فروخت کے لئے پیکجنگ کی سہولت ۔
  • این ای آر اے ایم اے سی،شمال  شمرقی خطے کی زرعی اور باغبانیمصنوعات کی ملک بھر میں تشہیر کرنے کے لئے کئی طرح کی نامئشوں ،سمیناروں کا انعقاد کرتا ہے اور اسی طرح کی کئی تقریبوں میں حصہ لیتا ہے۔
  •  شمال مشرق کے چاک ہاؤ، بلیک چیری ،دیکانگ ، میٹھی لکڑی،مخصوص قسم کی کیل دالیں، مرچ ، اوٹانگا، لیٹو کا ، کٹہل اور سوہیانگ جیسے دس مخصوص پروڈکٹس کے لئے جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
  • بازار سے جوڑنے کےلئے ایم او وی سی ڈی این آر کے تحت ایف پی او ؍ ایف پی سی کے 75 این او کو اور شمال مشرق کے کاروباریوں کو افی ایس ایس اے آئی کےتحت رجسٹر کرنے کا انتطام ۔
  • کسانوں اور کاروباریوں کے لئے تربیت کا نظام ، تقریباً 600 کسان اس سے مستفید ہوئے ہیں۔
  • آرگینگ کھیتی اور مصنوعات کو ’’ ون آرگینک ناتھ ایسٹ ‘‘ برانڈ کے تحت فروغ دینا۔

8۔       شمال مشرقی ترقیاتی مالی کارپوریشن لمیٹیڈ ( این ای ڈی ایف آئی ) :

  • کارپوریشن نےیکم جنوری 2019 سے 16 دسمبر 2019 کی مدت کے دوران ،نگم نے مختص اور تقسیم کی تقم کی حد کو باالترتیب 315.72 اور 281.55 کروڑ روپئے تک بڑھا دیا ہے۔ حفظان صحت، ٹورزم ، ہتھ کرگھا اور دستکاری ، فوڈ پروسیسنگ وغیرہ کے مختلف میدانوں میں مائکرو فائننس کی سہولت فراہم کی ہے۔ 16 دسمبر 2019 تک کل مختص اور تقسیم رقم باالترتیب 5285 کروڑ اور 4047 کروڑ روپئے رہی ۔
  • شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے شمال مشرقی خطے ( ایم ڈی او این ای آر ) نے شمال مشرقی ترقیاتی مالی کارپوریشن لمیٹیڈ ارو اسمال انڈسٹری ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کی مدد سے ایک شمال مشرقی وینجر فنڈ تشکیل دیا ہے جو مکمل طور پر شمال مشرقی علاقے کے لئے ہے۔
  • این ای ڈی ایف آئی نے مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور مائیکرو فائننس اداروں کے 71 نمائندوں کے لئے تین تربیتی پروگرام چلائے۔
  • کارپوریشن نےایک ہزار سے زیادہ حصہ داروں کےلئے 19 کاروباری اجلاس بھی منعقد کئے جن میں شمال مشرق کی تمام آٹھ ریاستوں کے نمائندگان کو پروگراموں اور اسکیموں کی معلومات فراہم کی گئی۔
  • کارپوریشن نے ٹرانسپورٹ سبسڈی اسکیم ، مرکزی مالی سرمایہکاری سبسڈی اسکیم ، مال ڈھلائی اسکیم اور مرکزی جامع بیمہ سبسڈی اسکیم کے تحت سبسڈی کی فراہمی کو آسان بنانے کا کام تمام 8 شمال مشرقی ریاستوں کے لئے کیا ۔ مختلف اسکیموں کےتحت سبسڈی فرہامی کی تفصیلات اس طرح ہیں:

 

مرکزی مراعات (سبسڈیز)

(روپے کروڑ میں)

یکم جنوری 2019 سے 16 دسمبر 2019 تک ادائیگی

 

اسکیم

رقم

ٹرانسپورٹ سبسڈی

529.34

مرکزی مالی سرمایہ کاری سبسڈی

499.67

مرکزی سود پر سبسڈی

18.12

مرکزی مجموعی بیمہ سبسڈی

18.45

کرائے بھاڑے پر سبسڈی

90.63

میزان

1156.21

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

این ای ڈی ایف آئی نے اپنے سی ایس آر پہل کے تحت نمائش وزٹ اور ٹریننگ کے ذریعہ  ہنر مندی کے فروغ میں تعاون دیا، جس میں 25 پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اور ان کے ذریعہ 691 مستفیدین نے تربیت حاصل کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ش ت۔ن ا۔م ف

U- 6079


(Release ID: 1598096) Visitor Counter : 158


Read this release in: Tamil , English , Hindi