ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز احمدآباد-ممبئی روٹ پر تیجس ایکسپریس کی شروعات کرے گا


تیجس آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے چلائی جانے والی دوسری پریمیم ٹرین ہے

Posted On: 30 DEC 2019 5:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،30؍دسمبر:لکھنؤ-دہلی تیجس ایکسپریس کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے بعد دوسری تیجس پریمیم ٹرین احمدآباد اور ممبئی کے درمیان چلنے کے لئے تیار ہے۔بہترین سہولتوں سے لیس ریل گاڑیوں کے ذریعے مسافروں کو سفر کا بہترین احساس کرانے سے متعلق صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت ریلویز کی وزارت کا یہ دوسرا قدم ہوگا۔اس تیجس ٹرین کوافتتاحی طورپر  17 جنوری 2020ء کو احمد آباد سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جائے گا۔اس ٹرین کو 19 جنوری 2020ء سے احمد آباد سے تجارتی نقطہ نظر سے چلایا جائے گا۔

اس ٹرین کو چلانے کا کام آئی آر سی ٹی سی کرے گی، جو کہ پہلے تیجس ٹرین کو بھی چلاتی ہے۔یہ ٹرین سبھی جدید قسم کی سہولتوں سے آراستہ ہوگی، تاکہ مسافروں کو اعلیٰ درجےکے راحت پہنچائی جاسکے۔اس مکمل طورپر ایئرکنڈیشنڈ ٹرین میں دو ایگزیکٹیو کلاس چیئرکار ہوں گی،جس میں سے ہر چیئرکار میں 56سیٹیں ہوں گی۔اس کے علاوہ اس میں 8چیئرکار ہوگی، جس میں سے ہر ایک میں 78سیٹیں ہوں گی۔اس ٹرین کے ذریعے مجموعی طورپر 736مسافروں کو لانے لے جانے کی گنجائش ہوگی۔اس تیجس ٹرین کا کمرشیل ہالٹ نانڈیاڈ، وڈودرا، بھروچ، سورت، واپی اور بوری ولی میں ہوگا۔یہ ٹرین جمعرات کو چھوڑ کر ہفتے کے سبھی دن چلے گی۔

اس ٹرین کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  • مسافروں کے لئے آئی آر سی ٹی سی ٹرینوں کے زمرے میں آنے والی ٹرینوں میں دستیاب آن بورڈ انفوٹین منٹ خدمات ۔
  • ٹرین کے چلتے وقت مسافروں کو ٹرین میں بہترین قسم کا خوردونوش دستیاب کرایا جائے گا، جس کی قیمت کرائے میں شامل ہوگی۔
  • ٹرین میں ایئرلائنس کی طرح ٹرالیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرائی جائیں گی۔ ہر کوچ میں آر او واٹر فلٹر دستیاب ہوگا، جو ہر مسافر کو دستیاب کرائی جانےوالی ڈبہ بند پینے کے پانی کی بوتل کے علاوہ ہوگی۔
  • آئی آر سی ٹی سی کے دائرے میں آنے والی ٹرین میں سبھی مسافروں کو آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے مفت 25لاکھ روپے تک کا ریل ٹریول انشورنس دستیاب کرایا جائے گا۔ اس لازمی ٹریول انشورنس میں سفر کے دوران ہونےوالی چوری یا ڈکیتی کے عوض میں ایک لاکھ روپے تک کا خصوصی انشورنس شامل ہے۔
  • اس کے علاوہ پہلی بار ایک خاص چیز متعارف کرائی گئی ہے،وہ یہ کہ آئی آر سی ٹی سی ٹرین کے ایک گھنٹہ سے زیادہ کی تاخیر کی صورت میں 100روپے اور دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی صورت میں 250 روپے کا ہرجانہ ادا کرے گی۔
  • ٹرین کے رد ہونے کی صورت میں کنفرم ؍ویٹنگ لسٹ والے ای-ٹکٹ پر کرائے کی پوری رقم خود بہ خود واپس کردی جائے گی۔ ٹکٹ کینسل کرنے یا ٹی ڈی آر بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
  • اس ٹرین میں کوئی تتکال یا پریمیم تتکال کوٹہ نہیں ہوگا۔اس میں صرف جنرل کوٹہ اور غیر ملکی سیاح کوٹہ ہوگا۔ غیر ملکی سیاحوں کے لئے ای سی میں 6 اور سی سی میں 12 سیٹیں غیر ملکی سیاح کوٹے کے لئے دستیاب ہوں گی۔

اس ٹرین کے لئے ٹکٹ کی بکنگ شروع ہوچکی ہے اور مسافر صرف آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ  www.irctc.co.in یا اس کے موبائل ایپ “IRCTC Rail Connect’’ پر ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔ اس کے لئے ریلوے ریزرویشن کاؤنٹروں پر کوئی بکنگ نہیں ہوگی۔اس ٹرین کے لئے آئی آر سی ٹی سی کے آن لائن ٹریول پورٹل پارٹنرز کے ذریعے بھی بکنگ کرائی جاسکے گی۔

 

*************

 

م ن۔م م ۔ ن ع

(U: 6085)



(Release ID: 1598021) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali