وزارت دفاع
دو پِناکا میزائیلوں کی سالوو موڈ میں کامیاب آزمائشی پرواز
Posted On:
20 DEC 2019 3:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20؍پِناکا میزائل سسٹم کی آزمائشی پروازوں کے سلسلے میں دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)نے دو کامیاب آزمائشی پروازیں کی ہیں۔ اس کی پہلی آزمائش 19 دسمبر 2019ء کو کی گئی تھی،جس میں ایک میزائل کو 75 کلو میٹر کی رینج میں داغا گیا تھا۔ دوسری آزمائشی پرواز آج دوپہر گیارہ بجے اُڈیشہ کے ساحل پر چاندی پور کی انٹریگیٹڈ ٹیسٹ رینج سے کی گئی۔
آج کی آزمائشی پرواز کے مشن کا مقصد کم دوری پر اس کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔60 سیکنڈ کے وقفے سے دو پِناکا میزائلوں کو سالوو موڈو میں چھوڑا گیا۔ دونوں میزائلوں کو 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک نشانے پر چلاگیا اور اس نے پوری مہارت سے اپنا کام انجام دیا۔
محکمہ دفاع کے سیکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے میزائل کی کامیاب آزمائشوں پر ڈی آر ڈی او کی پوری برادری کو مبارکباد دی ہے۔
********
م ن۔ج۔ن ع
U: 5956
(Release ID: 1597100)
Visitor Counter : 191