کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی ای ایم نے قومی آؤٹ ریچ پروگرام -جی ای ایم سمواد کا آغاز کیا
Posted On:
17 DEC 2019 4:34PM by PIB Delhi
نئیدہلی 18دسمبر۔حکومت ہند کی کامرس اور صنعت کی وزارت کے کامرس کے محکمے کے سکریٹری جناب انوپ وادھون اور جی ای ایم کے چیئرمین نے آج نئی دلی میں ایک قومی آؤٹ ریچ پروگرام جی ای ایم سمواد کا آغاز کیا۔یہ آؤٹ ریچ پروگرام جہاں مقامی اشیا فروخت کرنے والوں کو بازار فراہم کرانے اور خریداروں کی مخصوص ضرورتوں اور حصولیابی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے پورے ملک میں متعلقین کے لئے نافذ کیا جائے گا۔
یہ آؤٹ ریچ پروگرام ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کا احاطہ کرے گا اور 19دسمبر 2019 سے 17فروری 2020 تک نافد کیا جائے گا۔
جی ای ایم میں 15لاکھ مصنوعات اور تقریباََ 20 ہزار خدمات تین لاکھ سے زائد رجسٹرڈ دوکاندار اور خدمات فراہم کرانے والے اور 40 ہزارسے زائد سرکاری خریدار تنظیمیں شامل ہیں ۔
اپنے تین سال کی قلیل مدت میں جی ای ایم نے 4000 کروڑروپے کی مالیت کی اشیا کے 28 لاکھ سے زائد آرڈرس پر عمل درآمد کیا ہے، جن میں سے 50فیصد اشیا کی فراہمی ایم ایس ایم ایز سے کی گئی ہے ۔
سرکاری محکمے ،تنظیمیں اور سرکاری شعبے کی صنعتیں اپنی خریداری کی ضرورتوں کے لئے جی ای ایم استعمال کررہی ہیں۔ ریاستوں کے دوکاندار بھی اس پورٹل کو استعمال کرکے قومی سرکاری حصولیابی کے بازار تک رسائی سے استفادہ کررہے ہیں۔ جی ای ایم سمواد کے ذریعہ یہ بازار استعمال کرنے والوں کے تاثرات حاصل کرنے کا خواہشمند ہے ،جس کو سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
گورنمنٹ ای – مارکیٹ پلیس (جی ای ایم ) ایک قومی سرکاری حصولیابی کا پورٹل ہے ، جو مرکزی اور ریاستی سرکاری محکموں، سرکاری شعبے کے اداروں ، خود کفیل اداروں اور مقامی اداروں کی حصولیابی کی تمام ضرورتوں کے لئے مکمل حل فراہم کراتا ہے۔ 9 اگست 2016 میں اپنے آغاز سے ہی جی ای ایم نے ٹکنالوجی کے استعمال اور حصولیابی کو بغیر رابطے والی بغیر کاغذ اور نقدرقم کے استعمال والی بناکر ملک میں سرکاری حصولیابی کی کایا پلٹ کرتی ہے ۔
جی ای ایم سمواد کے لئے پروگرام ویب سائٹ :https://gem.gov.inپردستیاب ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ا گ۔رم
U-5906
(Release ID: 1596819)
Visitor Counter : 163